شوکت خانم عمران خان نے نہیں نواز شریف نے بنایا، سینیٹر مشاہداللہ کا نیا انکشاف

شوکت خانم عمران خان نے نہیں نواز شریف نے بنایا، سینیٹر مشاہداللہ کا نیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ بہت ریکارڈ موجود ہے جسے دنیا جھٹلا نہیں سکتی۔ حکومتی نمائندوں کی بات سن کراس نتیجے پرپہنچا ہوں کہ جھوٹ بہت بولا جاتا ہے۔یہ تو اعداد وشمار کا گورکھ دھندا ہے۔معیشت کا مطلب ہے کہ عوام کو ریلیف مل رہاہے، عوام تکلیف میں تو نہیں۔

مشاہداللہ خان نے کہا سبسڈی واپس لینا اچھی بات نہیں ہے بلکہ سبسڈی دینا اچھی بات ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاآپ نے سولہ ماہ میں11 ہزار ارب سے زیادہ قرضہ لے لیا ہے۔ہم نے بجلی بنا کردی، آج سردی کے موسم میں بجلی نہیں ہے.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

مشاہداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ نے تاریخی فیصلہ کیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بہادر ہیں لیکن ہم ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے،عمران خان نے بتایا نوازشریف نے شوکت خانم اسپتال کیلئےفنڈاور زمین دی،اس کا مطلب ہے کہ شوکت خانم اسپتال عمران خان نے نہیں بنایا،اب یہ کہتے ہیں کہ شریف فیملی کے پاس ایون فیلڈ فلیٹس کہاں سے آئے؟طلبہ یونین کو بحال ہونا چاہیے،یہ ایک نرسری تھی جہاں سے قیادت نکلتی تھی

Comments are closed.