مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ:قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے ضلع میں 5 سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے گئے

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے ضلع سیالکوٹ میں 5 سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے گئے، عارضی مویشی منڈیوں کے فعال کردی گئیں۔

ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز کے زیر اہتمام سیالکوٹ اگوکی روڈ، اکبر آباد چوک سیالکوٹ، نزد اے پی زیڈ سمبڑیال، شیری کوٹ جیسروالہ ڈسکہ اور پسرور سیالکوٹ روڈ پسرور پر قربانی کے جانوروں کیلئے قائم سیل پوائنٹس پر سائبان، پینے کے صاف پانی، انتظار گاہ اور صفائی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ محکمہ لائیو و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ویٹرنری میڈیکل کیمپ اور ایمرجینسی ریسکیو اسٹیشنز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے داخلی راستوں پر لائیو سٹاک چیک پوسٹوں سے قربانی کے جانوروں کو چیک کئے بغیر کوئی جانور سیل پوائنٹس میں نہیں آئے گا جس کیلئے لائیو سٹاک کے عملہ کی حاضری کی سختی سے چیکنگ و مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیل پوائنٹس بغیر نفع نقصان کے اصول کے تحت چلیں گے اور کسی جانور کی کوئی پرچی فیس وغیرہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں داخلی راستوں پربھی چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں جہاں باہر سے آنیوالے جانوروں کو مویشی منڈی میں آنے سے قبل تفصیلی چیک اور چراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے سمبڑیال، سیالکوٹ منڈیوں کی چیکنگ کے دوران لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عیدالاضحی پر شہروں میں زیرو ویسٹ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشنز/ کمیٹیز ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال اور سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور عید الاضحیٰ کے تیسرے روز تک بلا تعطل صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کیلئے زیرو ویسٹ آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں جانور خریدنے والے شہریوں کو پلاسٹک بیگ بھی دیا جائے گا جس میں جانوروں کی آلائشوں کو ڈال کر سالڈ ویسٹ کمپنی اور متعلقہ سینٹری ورکرز کے سپرد کریں گے اور ضمن میں ان کی قربانی کے اوقات کار کو بھی نوٹ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا عید الاضحیٰ پر ضلعی پولیس تمام سیل پوائنٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنائیں گی جبکہ ایک پوائنٹس کو جانے والے راستوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائے گا اور ٹریفک پلان پر عملدرآمد کیلئے ٹریفک پولیس اسپشل ڈیوٹی انجام دی گی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع میں صرف نوٹیفائیڈ عارضی مویشی قائم کرنے کی اجازت ہے اس کے علاوہ کوئی مویشی منڈی نہیں لگانے دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور بیک اپ جنریٹرز بھی رکھے جائیں گے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں