بھارتی پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کو مبینہ طور پر سکھوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کے الزام میں ہلاک کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کی ریاست کپورتھلہ میں ایک شخص کو سکھوں کے مذہبی جھنڈے نشان صاحب کو ہٹانے کی کوشش کی، مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم مشتعل افراد نے پولیس تحویل میں ہونے کے باوجود اس شخص کو ہلاک کردیا۔

ایک سالہ بچہ اکیلا بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچ گیا

واضح رہے کہ یہ اتوار کو چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ تھا جس میں سکھوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی پر کسی شخص کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا قبل ازیں ہفتے کی شام گولڈن ٹمپل میں شری سچکھنڈ صاحب اور مقدس تلوار کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو مار دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ان واقعات کے سبب بھارتی پنجاب میں حالات کشیدہ ہوتے نظر آرہے ہیں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی چرن جیت سنگھ چنی نے کہا ہے انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ان واقعات کے پیچھے کیا محرمات ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔

سکھوں کے مقدس مقامات گولڈن ٹمپل کی بے حرمتی کرنے والا نوجوان ہلاک کر دیا گیا

سکھوں کے سپریم لیڈر شری اکال تخت صاحب کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا ہے کہ شری سچ کھنڈ صاحب سکھوں کا دل ہے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ سکھوں کے دل پر پاؤں رکھ کر وہ آسانی سے جی لے گا تو یہ اس کی بھول ہے چند روز پہلے بھی ایک چھوٹی مقدس کتاب کے اوراق کی بے حرمتی کی گئی تھی، ان واقعات کو بھارتی سیاسی جماعتوں کی طرف سے پنجاب میں آنے والے الیکشنز کے حوالے سے ایک سازش قرار دیا جارہا ہے۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے اگر ماضی میں سکھوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے والے ملزموں کو سزا دے دی جاتی تو شاید آج لوگ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیتے۔

دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی گئی

دوسری جانب بھارتی پنجاب کی پولیس کے سربراہ نے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے لوگوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا دونوں واقعات کے مقدمات درج تو کر لئے گئے ہیں تاہم پولیس کی طرف مارے گئے دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی –

ادھر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی بھارت میں سکھوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے جو عناصر ہیں انہیں بے نقاب کیا جائے انہوں ںے دنیا بھر کی سکھ سنگتوں سے بھی اس معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی اپیل کی۔

نیدر لینڈ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

Shares: