سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی خواتین کو بلیک میل کرنیوالے کو ایف آئی اے نے کیا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاتی تحقیقاتی ادارے ایف آئی سے سائبر کرائم سیل نے سندھ کے شہر میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا،

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، ملزم خواتین کی تصاویریں، اکاؤنٹ ہیک کرکے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم چیٹ ایڈٹ، سی ایل آئی تبدیل کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا،

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم پنجاب کے علاقے راولپنڈی کا رہائشی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے اندرون سندھ میں قیام پذیر تھا، ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایرانی، افغانی خواتین کو ہراساں کیا۔

گرفتار ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کئے گئے جو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیے

قبل ازیں گزشتہ ماہ شہر قائد کراچی میں سائبر کرائم کا انوکھا واقعہ پیش آیا، خالہ اپنی بھانجی کی تصوير دکھاکر سوشل ميڈيا پر لڑکوں سے دوستياں کرتی رہيں اور تحائف اور رقم بٹورتی رہيں۔

تفتيشی افسرايف آئی اے سائبرکرائم سرکل عنبر بيگ نے بتایا کہ خاتون سگی بھانجی کی تصويردکھا کر لڑکوں سے دوستياں کرتی تھی، لڑکوں سے ايزی لوڈ، تحفے تحائف منگواتی تھی۔ ايک لڑکا7سال تک بے وقوف بنتا رہا جب لڑکے کو پتہ چلاکہ خاتون 16يا17سال کی نہيں60 سالہ ہے تو دوستی ختم ہوئی۔

بھانجی کو اُس وقت انکشاف ہوا جب فيس بک پر بے وقوف بننے والا لڑکا دوستی ختم ہونے پر تصويروں کی مدد سے متاثرہ لڑکی تک پہنچا۔ خاتون کی بھانجی کا کہنا تھا کہ اُس لڑکے نے مجھے فيس بک آئی ڈيز بتائيں کہ آپ کی پکچرز يہاں اَپ لوڈ ہورہی ہيں اور لڑکوں کو بھيجی جارہی ہيں يہ وجہ تھی کہ ميں نے ايف آئی اے سائبر کرائم سرکل ميں کمپلين کی۔

ايف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے تکنيکی بنيادوں پرتفتيش کرتے ہوئے کيس کی گتھی سلجھائی۔ اور لڑکی کی خالہ کو گرفتار کر لیا,ملزم خاتون کا کہنا تھا کہ ايک لڑکا تھا ،گروپ کےتوسط سے بات ہوئی تھی، اُس نے کافی اصرار کيا پکچر مانگی تھی ميرے پاس بھانجی کی تصوير تھی وہ ميں نے دی تھی تاہم ميں نے کچھ ايسا ويسا نہيں سوچا تھا بس يہ مجھ سےہوا ہے يہ غلط ہوا ہے۔

سائبرکرائم سرکل نے مزيد انکوائری کيلئے لاہور کے رہائشی لڑکے کو بھی طلبی کاسمن جاری کرديا۔

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

کراچی میں سوشل کرائم عروج پرخواتین سب سے زیادہ متاثر ہونے لگیں،وومن ہراسمنٹ ,ڈی فیمیشن سمیت سندھ بھر سے سات ہزار شکایتیں بذریعہ میل موصول ہوئیں ،کراچی سے رواں سال ڈھائی ہزار سے زائد ویریفائیڈ سائبر کرائم کی شکایات درج ہوئیں ،ایف آئ اے سائبر سرکل نے ساٹھ مقدمات درج کرلئے

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد شکایات میں 8 سو کیسز کی انکوائری جاری ہے، اپارم میسج کو نیٹ ورک چلانے والے جدید آلات استمعال کررہے ہیں

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

ایڈشنل ڈائریکٹر ایف آئ اے سائبر سیل فیض اللہ کوریجو نے مزید کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ ، کریڈٹ کارڈ بلاک ہونے والے میسج کو اگنور کریں، عوام ہر گز کسی اپارم میسج یا ای میل پر مانگی جانے والی ذاتی معلومات نہ دیں، کسی بھی فراڈ یا بلیک میلنگ سے متاثرین ایف آئ اے کی ویب سائٹ کے زریعے بھی شکایات درج کراسکتے ہیں

Shares: