ایڈیشن: English | پشتو | 中國人
Dark
Light

سوتیلے باپ نے 8 سالہ بچی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

1 سال قبل
تحریر کَردَہ
crime

شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سوتیلے باپ نے 8 سالہ بچی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں پیش آیا ،لانڈھی 36 بی میں سوتیلے باپ نے کمسن بچی پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق سوتیلے باپ نے 16 فروری کو 8 سالہ بچی وانیہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، 8 سالہ معصوم بچی کا 25 سے زائد فیصد جسم آگ سے جھلس گیا تھا، بچی کی والدہ نے شوہر کے خوف کی وجہ سے پولیس سے معاملے کو چھپایا، بچی کی والدہ کبھی سول ہسپتال تو کبھی انڈس ہسپتال سے علاج کرواتی رہی،

بچی کا والدہ کا کہنا ہے کہ عرصہ دو سال قبل میری شادی طارق نامی شخص سے ہوئی جس سے ایک بیٹا ہے، سابقہ شوہر امجد سے میری ایک 8 سالہ بیٹی ہے جو میرے ساتھ رہتی ہے، 16 فروری کو بیٹی ٹیوشن سے گھر آئی تو شوہر طارق نے بیٹی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا، بچی کو بچانے لگی تو شوہر نے غصے میں مجھے بھی مارا اور بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، مشکل سے بچی کو سول ہسپتال لےجاکر علاج کروایا اب شوہر مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، لانڈھی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ فرار ملزم طارق کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا.

سیالکوٹ: بیوی نے پیٹرول چھڑک کرشوہر کو آگ لگا دی

مقروض والد نے تین بچوں سمیت خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

لاہور،راہ چلتی خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

لاہور میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

پشاور، مہنگائی سے تنگ شہری نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

لاہور:غازی آباد میں 2 بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا سفاک ملزم گرفتار

ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

دوسرے لڑکے سے تعلق کا شک،لڑکے نے دوست کو قتل کر کے لاش پر پٹرول چھڑک کر لگائی آگ

زیادتی کا شکار لڑکی ہوئی حاملہ تو ماں نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیٹی کو زندہ جلا دیا

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین