ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا نے یہ ہدف صرف 1 وکٹ کے نقصان پر اے بی ڈی ولیئرز کی دھواں دار سنچری کی بدولت حاصل کیا۔

ڈی ولیئرز نے 51 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے مخالف باؤلرز پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز اسکور کیے۔شرجیل خان نے جارحانہ انداز میں 76 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عمر امین نے 36 رنز اور آصف علی نے آخر میں 15 گیندوں پر 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

آخری پانچ اوورز میں پاکستان نے 61 رنز کا اضافہ کیا، لیکن یہ مجموعہ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کے سامنے ناکافی ثابت ہوا۔پروٹیز کی جانب سے وین پارنیل نے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈواین اولیور اور ہارڈس ویلجون نے بھی قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا نے ورلڈ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کر لیا۔اے بی ڈی ولیئرز کو ان کی میچ وننگ سنچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1

ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال، پاک ایران تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

یرغمالیوں کی رہائی پر معاہدہ نہ ہوا تو جنگ جاری رہے گی: سربراہ اسرائیلی فوج

4 سے 7 اگست تک ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

Shares: