سپیکر پنجاب اسمبلی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا
باغی ٹی وی :سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 4 مئی بروز پیر 1:30 بجے دوپہر پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا
اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے
اجلاس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی مشاورت سے 8 مئی کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس کیلئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے
اس ضمن میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے