اسٹاپ لسٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزاد اکبر، شہباز گل و دیگر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس پر سماعت کی ،ایف آئی اے نے شکایت کی کاپی فریقین کو فراہم کر دی ،وکیل نے کہا کہ دو لیگی وکلاکی شکایات پر7 اپریل کو انکوائری شروع کی جاتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ اسٹاپ لسٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے؟کیا کسی کیخلاف بھی انکوائری کر کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈل جائے گا؟ وکیل شہباز گل نے کہا کہ اسٹاپ لسٹ میں نام دہشت گردی، قتل یا زیادتی کیس پر ہی آسکتا ہے،
واضح رہے کہ سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے ،گزشتہ روز شہزاد اکبر نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے شہزاد اکبر کا نام چند دن پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، شہزاد اکبر کا نام عدالت کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا، شہزاد اکبر دبئی سے لندن جائیں گے
شہزاد اکبر عمران خان کے مشیر تھے، جب عمران خان اپوزیشن میں تھے اور شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا تھا تب اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، عمران خان کی حکومت گئی تو شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری کئے تھے،
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا
پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے
حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟
عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا
جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ
مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم