اسٹریٹ کرائمز،چھینا جھپٹی میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس متحرک ہے،

کورنگی پولیس نے چار مختلف کامیاب پولیس کارواٸیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر لئے، تھانہ زمان ٹاٶن, سعودآباد , الفلاح اور شاہ فیصل کالونی پولیس نے علاقہ گشت کے دوران خفیہ اطلاع پر چار مختلف کارواٸیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں منشیات فروش اور گٹکا ماوا فروش شامل ہیں, ملزمان سے آدھا کلو سے زاٸد منشیات چرس, 12 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم, ظفر پاری, شہباز علی عرف شعیب, ساحل اور حیدر علی کے نام سے ہوٸی ۔گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور دیگر مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

دوسری جانب ایس ایچ او کھارادر نند لال کی دبنگ کاروائی سامنے آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرائمز،چھینا جھپٹی میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان کو علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی. ملزمان کی شناخت سمیر عرف راجہ اور محمد یاسین عرف اویس کے نام سے ہوئی ہے. ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایف بی ایریا میں شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے, ملزمان اکثر اوقات ڈیفنس اور اطراف میں شہریوں سے لوٹ مار/چھینا جھپٹی کی وارداتیں کیا کرتے تھے,ملزمان ڈیفنس, طارق روڈ اور کلفٹن کے علاقوں میں عورتوں سے طلائی زیورات بھی چھینا کرتے تھے,ملزمان عادی پیشہ ور ہیں اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.

ملزم سمیر عرف راجو کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. ایف آئی آر نمبر 09/2006 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ عزیز آباد.
2. ایف آئی آر نمبر 221/2017 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کلفٹن.
3. ایف آئی آر نمبر 294/2018 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ سپر مارکیٹ.
4. ایف آئی آر نمبر 109/2022 بجرم دفعہ 392 تھانہ سولجر بازار.
5. ایف آئی آر نمبر 110/2022 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سولجر بازار.
6. ایف آئی آر نمبر 611/2020 بجرم دفعہ 397 تھانہ فیروز آباد.
7. ایف آئی آر نمبر 46/2021 بجرم دفعہ 397 تھانہ فیروزآباد.
8. ایف آئی آر نمبر 52/2021 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ 7ATA ایس آئی یو سی آئی اے.
9. ایف آئی آر نمبر 94/2022 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ فیروزآباد.
10. ایف آئی آر نمبر 115/2022 بجرم دفعہ 5/5A تھانہ کلری.

ملزم محمد یاسین عرف اویس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1. ایف آئی آر نمبر 674/2019 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ کھارادر.
2. ایف آئی آر نمبر 380/2021 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ کھارادر.

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

Comments are closed.