سپریم کورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی9 مئی کے جوڈیشل تحقیقات کی درخواست باضابطہ سماعت کے لئے منظور کر لی گئی
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،حامد خان نےکہا کہ ڈیڑھ سال ہوچکا ہے پتہ تو کرالیں کہ 9 مئی کو ہوا کیا تھا،ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لگا ہوا ہے، احتجاج کرنے پر فوج طلب کرلی جاتی ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مارشل لاء میں وہ خود آتے ہیں طلب نہیں کئے جاتے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فوج تو آرٹیکل 245 کے تحت طلب ہوتی ہے،اگر آپ اسے مارشل لاء کہتے ہیں تو پھر آرٹیکل 245 کو بھی چیلنج کریں،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ مارشل لاء کہہ کرکے سویپنگ اسٹیٹمنٹ دے رہے ہیں،کیا کسی اتھارٹی کا کوئی ایسا حکم موجود ہے جسے آپ چیلنج کررہے ہیں،وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد سیکڑوں ایف آئی آرز ہوئیں،ایک پارٹی کو دیوار سے لگادیا گیا،جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہ کیا؟وکیل حامد خان نے کہا کہ یہ کسی صوبے کا نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے، اسی لیے سپریم کورٹ آئے، رجسٹرار آفس اعتراض لگا رہا ہے کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہی نہیں، جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ ٹھوس وجہ بتائیں،بادی النظر میں تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہیں ہونے چاہئیں،وکیل حامد خان نے کہا کہ آپ اعتراضات دور کرکے میرٹ پر سنیں تو میں عدالت کو مطمئن کروں گا،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیئے، جسٹس امین الدین نے کہا کہ کیس دوبارہ لگنے پر آپ کو ہمیں اٹھائے گئے سوالات پر مطمئن کرنا ہوگا،
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے،عدالت نےبانی تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر لگا کر سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ معاملہ عوامی اہمیت کا نہیں۔عدالت میں فیڈریشن اس نقطہ پر دلائل دے گی۔یہ درخواست عوامی اہمیت کی نہیں ہے۔
سپریم کورٹ،اصغر خان کیس،حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم؟ رپورٹ طلب
سپریم کورٹ،عمران خان کو خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج
سپریم کورٹ نے سویلینز کو عام جیلوں میں منتقل کرنےکی استدعا مسترد کردی
سپریم کورٹ،صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس،سماعت ملتوی
سپریم کورٹ،ارشد شریف قتل کیس،سماعت ملتوی
سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ
عدالت اعتماد دیتی ہے، پی آئی اے نجکاری اچھے طریقے سے کریں،سپریم کورٹ