سینئر اداکار بہروز سبزواری جن کے بیٹے شہروز کی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں کے درمیان تلخیوں کی وجہ سے ان کا رشتہ ختم ہو گیا. شہروز نے شادی کر لی اب وہ ایک اور بیٹی کے باپ بھی ہیں لیکن سائرہ وہیں کی وہیں ہیں انہوں نے شادی نہیں کی وہ اپنی بیٹی پال رہی ہیں اور کام کررہی ہیں. بہروز سبزواری کا حال ہی میں ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہےاس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ سائرہ یوسف میری کل بھی بیٹی تھی آج بھی بیٹی ہے میں کل بھی اس کے ساتھ کھڑا تھا آج بھی اسکے ساتھ کھڑ ا ہوں. جب میرے بیٹے
شہروز اور سائرہ کے درمیان معاملات خراب ہو رہے تھے تو اس وقت ہم دونوں کی فیملیوں پر بہت مشکل وقت تھا، ہم بے حد پریشان تھے لیکن سوشل میڈیا پر ایک الگ ہی تماشا لگا ہوا تھا ہر کوئی سائرہ اور شہروز کے متعلق عجیب و غریب باتیں کررہا تھا. حالانکہ یہ ہمارا بہت پہ پرسنل معاملہ تھا لیکن سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ اس پر بات ہو رہی تھی. اس سوشل میڈیا نے تو تباہ و برباد کرکے رکھ دی ہیں ہماری اخلاقیات . بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ میںنے سائرہ کو کئی بار یہ مشورہ دیا ہے کہ تم اپنی زندگی میں سیٹل ہوجائو ان کا اشارہ دوبارہ شادی کی طرف تھا.بہروز نے یہ بھی کہا کہ سائرہ اور شہروز کی بیٹی میں ہماری جان ہے.