Tag: baaghi

  • لاہور اداکار محسن عباس کا اپنی بیوی پر مبینہ تشدد

    لاہور اداکار محسن عباس کا اپنی بیوی پر مبینہ تشدد

    لاہور اداکار محسن عباس کا اپنی بیوی پر مبینہ تشدد، فاطمہ سہیل بیان ریکارڈ کروانے ایس پی کینٹ کے دفتر پہنچ گئیں۔

    اداکار محسن عباس اور بیوی فاطمہ سہیل ایس پی کینٹ کے سامنے پیش ہوئے، پولیس نے دونوں میاں بیوی کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔پیشی کے بعد فاطمہ سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال کے دوران متعدد بار محسن عباس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جب میں حاملہ تھی تب بھی محسن عباس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں نے محسن عباس کو کاروبار کے لئے 50 لاکھ روپے بھی دئیے، صلح کے لئے کوئی دباو¿ نہیں ہے۔دوسری جانب محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوِئے کہا کہ معاملہ مل بیٹھ کر حل ہوگا، مجھے فاطمہ نے کوئی پیسے نہیں دئیے، فاطمہ ابھی غصے میں ہے اور غصے سے نقصان ہوتا ہے۔

  • لاہو ر قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں  زہریلی شراب بیچنے والوں  کے خلاف پولیس کی کاروائی

    لاہو ر قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں زہریلی شراب بیچنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی

    لاہو رقائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ سے دیسی ساخت کی زہریلی شراب بیچنے والے تین شراب فروش گرفتار ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے 65لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد ایس ڈی پی او ملک اعجاز اور ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل ایریا ذوالفقار علی بھٹہ نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے تین شراب فروشوں عامر عرف بلا،عمران عرف چھری اور حیدر عرف ڈون کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 65لیٹر دیسی ساخت کی زہریلی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔

  • خواتین کے ذریعے بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والا گرفتار

    خواتین کے ذریعے بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والا گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز شہرام سرور چوہدری اور وحید خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے بھتہ خوری کے دو مقدمات میں ملوث ملزم یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے آفیسر وسیم الرسول کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی، جس پر پولیس نے احاطہ عدالت کے باہر سے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن سرگودھا کی حوالات منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کو آج انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلئے پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرصہ سے سرگودھا کے علاقہ نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں سادہ لوح شہریوںکو اپنے دام میں پھانس کر قابل اعتراض ویڈیو بنا کر ان سے بھتہ طلب کرنے والا خواتین اور مردوں پر مشتمل گینگ کےخلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں بھتہ خوری اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت دودہ کے رہائشی تنویر احمد اور 91 شمالی کے رہائشی امجد قریشی کی مدعیت میں دو مقدمات درج کیے گئے۔ ان مقدمات میں رمضان چدھڑ، خرم شہزاد اور ابرار دو خواتین بہنیں شاہدہ پروین اور صائمہ پروین پہلے ہی گرفتار ہو کر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ جن میں سے خرم شہزاد اور ابرار کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے خارج ہو چکی ہیں جبکہ ملزم وسیم الرسول نے ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔ گزشتہ روز ملزم کی طرف سے مظہر للہ ایڈووکیٹ اور مدعیان کی طرف سے شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ ہائیکورٹ کے ڈبل بینچ کے روبرو دلائل دیئے، عدالت نے میرٹ پر وسیم الرسول کی دونوں مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کر دیں۔ جس پر سیٹلائٹ ٹاﺅن کے ایس ایچ او شہزاد فیض اور انسپکٹر انویسٹی گیشن عبدالرزاق نے ملزم کو احاطہ عدالت سے باہر گرفتار کر کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کی حوالات منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم الرسول کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر کے بھتہ کی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی برآمدگی کےلئے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وسیم الرسول نے ایک بار ایڈیشنل سیشن جج، دو بار انسداد دہشتگردی عدالت اور دوسری بار عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانتیں کروائی تھیں۔ ہر بار ضمانت کروا کر ملزم سماعت کے روز غیر حاضر ہو جاتا تھا۔

  • وز یر اعظم کا واشنگٹن میں تاریخی خطا ب ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھا،ملک شکیل سکندر

    وز یر اعظم کا واشنگٹن میں تاریخی خطا ب ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھا،ملک شکیل سکندر

    سلانوالی۔ 23 جولائی (اے پی پی)ضلعی صد ر مسلم لیگ ق و مر کز ی سیکرٹر ی جنرل مسلم لیگ یوتھ ونگ ملک شکیل سکندر نے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خا ن کا واشنگٹن میں تاریخی خطا ب ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھاوز یر اعظم کے وفدپر ا پوزیشن کی تنقید بلاجواز ہے وز یر اعظم نے دور ہ امریکا میں بھر پور طریقہ سے ملک وقو م کے مفادات کا تحفظ کیا مریم نو از سمیت ا پو زیشن کا بیانیہ ر یا ست مخالف ہو چکا ہے ا پو ز یشن ایک با ت یا د ر کھے کہ وز یر اعظم عمران خا ن کی قیا د ت میں ا ب پاکستا ن مسائل سے نجا ت اور ترقی وخوشحالی کے سفر پر گا مزن ہے ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ ق ضلع سرگود ہا کے ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قائدین مسلم لیگ چو ہد ر ی بر ا د را ن ہمیشہ کی طرح آ ج بھی جمہور یت اور ملک و قو م کے مفاد ا ت کیلئے اپنا بھر پور سیاسی کر دا ر ادا کررہے ہیں۔

  • کپا س کی دیکھ بھا ل اور لیف کرل وا ئر س سے بچا ؤ کیلئے خصوصی ہدایات

    کپا س کی دیکھ بھا ل اور لیف کرل وا ئر س سے بچا ؤ کیلئے خصوصی ہدایات

    سلانوالی۔ 23 جولائی (اے پی پی)زرعی ماہرین نے کپا س کے کا شت کا روں کو کپا س کی دیکھ بھا ل اور لیف کرل وا ئر س سے بچا ؤ کیلئے د ر ج ذیل حکمت عملی پر عمل پیر ا ہو نے کی ہد ایت کی ہے کپا س کے کھیتوں میں حالیہ ز یا د ہ با ر شوں کی وجہ سے اگنے وا لی جڑی بو ٹیوں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں ا کثر جڑ ی بو ٹیاں با غا ت کھا لوں اور وٹوں پر ہو تی ہیں ا ن کو بھی تلف کیاجا ئے کپا س کے علا و ہ یہ وا ئر س بہت سی د یگرمتبا د ل فصلوں اور میز با ن پو دو ں میں بھی پا ئی جا تی ا س لیے ا ن پو دو ں کا مکمل تدار ک لا ز می ہے کپا س کی لیف کر ل وا ئر س سفید مکھی کے ذریعے پھیلتی ہے لحاظہ اس کے انسداد کیلئے مختلف کیڑ ے ما ر ز ہر و ں کے سا تھ حیاتیاتی انسدا د کا ز یاد ہ سے ز یا د ہ استعما ل کیا جا ئے سفید مکھی کے مو ثر کنٹرو ل کیلئے سپر ے طلو ع آفتاب سے پہلے یہ پھر ز یا دہ سے ز یادہ ایک گھنٹے بعد تک کریں سفید مکھی کے کنٹرو ل کیلئے ایک ہی قسم کی ز ہر با ر با ر استعما ل نہ کی جا ئے بلکہ بد ل بد ل کر ز ہر استعما ل کی جا ئے اور سپر ے کیلئے پانی کی مقدار بڑھاتے جائیں ا گر کپا س پر وا ئر س کا حملہ ہو جا ئے تو دل بر دا شتہ ہو نے کی بجا ئے کپا س کی دیکھ بھا ل پر ز یا د ہ تو جہ د ی جا ئے تا کہ بیمار ی کے مضر اثرا ت کم ہو اور بہتر پیداوار پیداوار حاصل ہو سکے وا ئر س کے حملے کے آغا ز سے ا گر کھاد اور پانی کا استعما ل مناسب طریقہ سے کر کے پو د ے کی بڑھوتر ی کو تیز کر د یا جا ئے تو وائر س کے نقصا نا ت کم ہو سکتے ہیں

  • رفاہ ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد مریضوں کی آمد

    رفاہ ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد مریضوں کی آمد

    سرگودھا۔23جولائی(اے پی پی) رفاہ ہسپتال سرگودھا کو محکمہ سوشل ویلفیئر نے بہترین قرار دیدیا ہے جہاں پر 5 روپے کی پرچی پر 2 دن کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔رفاہ ہسپتال کے صدر حاجی محمد دین نے بتایا کہ ہسپتال میں سرجیکل‘ فزیشن‘ سرجیکل سپیشلسٹ‘ چائلڈ سپیشلسٹ‘ گائنی سپیشلسٹ‘ آئی سپیشلسٹ‘ الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز صبح سے شام تک خدمات انجام دے رہے ہیں ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 350 مریض آتے ہیں،جبکہ گائنی کیلئے ہسپتال میں 24 گھنٹے کی سہولت فراہم ہے۔حاجی محمد دین نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جبکہ رفاہ سوسائٹی کے زیر انتظام 10 روپے میں بلا تفریق تمام لوگوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا۔ اس دستر خوان پر روزانہ 150 سے 200 کے قریب افراد کھانا کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا انتظام ممبران اور عوام کی مدد سے چل رہا ہے اور علاقہ کے لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں

  • سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری

    سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری

    سرگودہا،23جولائی(اے پی پی) فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے وارننگ کے مطابق مون سون کے باعث شدید بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے دریائے جہلم اور چناب میں رواں ماہ کے آخر اور آئندہ ماہ کے شروع میں سیلاب کا سبب بن سکتا ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا اور دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے یہ وارننگ سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کیلئے بھی جاری کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشیں برسانے والا سسٹم جلد بارشیں برسائے گا جس سے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

  • اینٹی کرپشن کی سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی،3پٹواری گرفتار

    اینٹی کرپشن کی سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی،3پٹواری گرفتار

    سرگودھا۔23جولائی(اے پی پی)اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاہے۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے قبضہ گروپ کے سر غنہ پٹواری امیر امان اللہ، پٹواری ظفر اقبال پٹواری اور پٹواری عالمشیرخان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن محمد شہباز حسین شاہ نے سرگوددھا ڈویژن میں سرکار ی زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اور حکومت پنجاب کی واضح پالیسی کے مطابق کاروائیاں شروع کی ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو اطلاع ملی کہ ضلع میانوالی میں موضع وتہ خیل، موضع لالو خیل، مختلف چکوک اور دیگر جگہوں پرتقریبا822کنال سرکاری زرعی اراضی اُس پرقبضہ مافیا گروہ حلقہ پٹواریوں کے ساتھ مل کرقبضہ کر رکھا ہے جس سے حکومت پنجاب کو کرڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انکوائری نمبر1/2019 سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی عصمت اللہ بندیال کے سپرد کی۔ انکوائری کے دوران محکمہ مال کا ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا جس سے مزید معلوم ہواکہ موضع روکھڑی کچہ، سوانس، تری خیل، محمد والا، چک دوسہری ضلع میانوالی میں تقریبا12276کنال13مرلے زرعی اراضی جس کی مالیت تقریبا1ارب23کرڑو93لاکھ49ہزار2سو49روپے بنتی ہے جس پر محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا ہے جس پر مختلف لوگوں نے وہاں پر کاشت شروع کی ہوئی ہے جسے اینٹی کرپشن میانوالی نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دے دی گئی اور وہاں پرملزمان حلقہ پٹوایاں ًامیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری ً اور متعلقہ نمبردارں وغیرہ کو سپردار مقرر کر دیے گئے۔ انکوائری مکمل کرنے کے بعد انکوائری آفیسر نے انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو پیش کر دی جس پر انہوں نے مقدمہ نمبر16/2019تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیے۔ مقدمہ کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم محمد خرم انوار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اور گل محمد راں، ڈپٹی ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔مقدمہ کی تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ واگزار کروائی گئی زمین پر کاشت کی گئی فصل سپرداران حلقہ پٹواریاں /ملزمان امیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری و دیگران نے ناجائز قابض زمینداراں سے ملی بھگت کر کے فروخت کر دی اور رقم تقریبا20/25کرڑوخردبرد کر لی، جس پر الزامات ثابت ہونے پر تفتیشی ٹیم نے حلقہ پٹواریاں و سپرداران امیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔۔۔۔ عثمان عبدالقیوم

    پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔۔۔۔ عثمان عبدالقیوم

    2016 یا 2017 کی بات ہے حسب عادت دوست کے ساتھ اتوار کے روز ملاقات کی غرض سے اکھٹ ہوا ہنسی مزاح جگت بازی جاری تھی کہ نظریہ پاکستان پر بات شروع ہوئی اتنے میں ایک دوست کہنے لگا عثمان بھائی آپکا وقت درکار ہے میں نے پوچھا خیریت کہنے لگا بھائی آپ جیو نہیں دیکھتے یا جنگ اخبار کو نہیں پڑھتے میں نے نا میں جواب دیا اور وضاحت طلب کی تو معلوم ہوا جیو نیوز کی جانب سے ایک نیا فتنہ جو نظریہ و اساس پاکستان یا یوں کہا جائے کہ تعبیر پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک کے خلاصہ کو بڑے احسن انداز سے
    "پاکستان کا مطلب کیا پڑھنا لکھنا اور کیا” کی کیمپین شروع کر چکا تھا نوجوان نسل اور ابتدائی تعلیم کی شروعات کرنے والے معصوم پھول انکا نشانہ تھے کچھ حد تک وہ کامیاب ہوتا نظر آرہا تھا
    لبرل و پاکستان مخالف اس کیمپین کے حامی تو تھے ہی ہمارا اصلی دشمن بھارت بھی کیمپین کا حصہ بن رہا تھا سوشل میڈیا پر گرفت پکڑ رہا تھا خیر اسی اثناء میں سوال کیا میں کیا خدمت کر سکتا ہوں
    جواب ملا کہ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام پاکستان کی گلی گلی نگرنگر نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے اور
    ” پاکستان کا مطلب کیا
    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ” کی کیمپین شروع کی ہے آپ اس میں ساتھ دیں بس آہ بھر کر ارادہ کیا اور اس ارداہ کے ساتھ حامی بھر لی کے
    ان شاء اللہ نظریہ پاکستان کو خود بھی سمجھنا ہے اور سمجھانابھی ہے اپنے شہر کے ایک کونے سے آغاز کیا لوگوں نے بھرپور ساتھ دیا پروگرام کروانے کی حامی بھری تھکاوٹ تو بہت ہوتی مگر دل خوش تھا کہ پاکستان کے لئے نا ہونے کے برابر اس تعمیر شدہ پاکستان کی تزئین و آرائش کے لئے تھوڑا سا کام کر گیا۔
    واللہ حقیقت بات ہے پہلے پروگرام میں نے سفید داڑھی والے چند بزرگوں کے آنسو دیکھے کہنے لگے پتر جئے ٹائم ہے تے گل سن جا پھر ایک داستان سنائی

    23 مارچ 1940 کا دن بہت تاریخی تھا جب برصغیر کے مسلمانوں نے ہندو و مسلم مسئلے کا حل نکالتے ہوئے تقسیم برصغیر کے ذریعہ سے الگ ملک پاکستان کا مطالبہ کیا تھا۔یہ وہ دن تھا جب جب رنگ و نسل کے سارے بت خانے توڑ کر مخالف عقائد کے سارے ماننے والے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقائی و خاندانی ثقافتوں کے حامل تمام مسلمان ایک کلمہ توحید کی بنیاد پر پرچم پاکستان کے سائے تلے اکھٹے ہونے کا اعلان کیا۔
    اس وقت کسی جٹ نے جٹستان، کسی آرائیں نے آرائیں آباد کی بات نہیں کی تھی نا پنجاب سے پنجابستان کی آواز آئی تھی نا کسی پٹھان، سندھی یا بلوچی نے اپنے نام سے منسوب ملک کئ بات کی تھی یہاں تک کہ سنی تھا یا شعیہ وہابی تھا یا دیو بند کسی نے بھی اپنے عقائد کی ترجیح کی بات نہیں کی تھی مذہبی و سیاسی طور پر انکی صفوں میں کسی قسم کا انتشار کی لہر نہیں تھی بلکہ یہ پیغام تھا
    ” ہماری صف بھی ایک ہے کیونکہ ہم سب کا رب ایک ہے سب ایک نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ الہ وسلم کی نبوت پر یقین رکھتے ہیں اور انہی پر نازل کتاب قرآن مجید پر ایمان رکھتے ہیں
    کیا تھا اس یکجہتی کی آواز سے برصغیر میں موجود دشمنوں کو ایک پیغام گیا یہ سب اتفاق کی رسی میں آ چکے ہیں اب ہماری تدبیروں کا فائدہ نہیں یہ ایک صف کی شکل میں ایک آواز بن چکے ہیں اب پاکستان کا معرض وجود لازم ہو چکا ہے

    بتاتے بتاتے اس بات پر رو پڑے پتر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وطن ِ عزیزکی بنیادیں استوارکرنے کے لئے متحدہ مسلمانوں کی ہڈیاں اینٹوں کی جگہ ،گوشت گارے کی جگہ ،اورخون پانی کی جگہ استعمال ہوا ہے۔جن کی عظیم قربانیوں کے بعد 14 اگست 1947 کو وطن عزیز پاکستان کا قیام وجود عمل میں آیا۔

    میں سننے کی طاقت نہیں رکھتا تھا حالانکہ کہ ان حالات کی عینی شاہدین میں سے تھے بہرحال تب سے ارادہ کیا تھا جو نعرہ سن 47 میں لگا تھا
    *پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ*
    اس کو گلی گلی نگر نگر سمجھانا ہے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے اس نظریے کی ترویج کرنی ہے پاکستان کے لئے گمنام محافظوں کی طرح ایک مشن کے طور پر کام کرنا ہے
    اسکی تعمیر میں ہم حصہ تو نا لے سکے کم از کم تعمیر شدہ پاکستان کی حفاظت تو کر سکتیں ہیں

    دعا ہے اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرے۔
    پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد

  • قصور پیٹرولنگ پولیس کا روڈ واک کیمپ

    قصور پیٹرولنگ پولیس کا روڈ واک کیمپ

    انچارج پٹرولنگ پوسٹ نور پور کینال قصور شبیر حسین بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ۔ جناب SSP/PHP لاہور ریجن اور DSP/PHP قصور کے حکم پر اڈہ کھڈیاں میں روڈ واک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس میں ہیلپ لائن 1124 کی افادیت، ایکسیڈنٹ سے بچاؤ،ون وہیلنگ اور تیز رفتاری کے نقصانات اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیا
    جرائم کی روک تھام میں پٹرولنگ پولیس کے ساتھ تعاون شجر کاری اور ڈینگی مچھروں سے بچاؤکے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی فراہم کی گئی اور عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
    واک میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور پٹرولنگ پولیس کے اس اقدام کی بہت تعریف کی