رفاہ ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد مریضوں کی آمد

سرگودھا۔23جولائی(اے پی پی) رفاہ ہسپتال سرگودھا کو محکمہ سوشل ویلفیئر نے بہترین قرار دیدیا ہے جہاں پر 5 روپے کی پرچی پر 2 دن کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔رفاہ ہسپتال کے صدر حاجی محمد دین نے بتایا کہ ہسپتال میں سرجیکل‘ فزیشن‘ سرجیکل سپیشلسٹ‘ چائلڈ سپیشلسٹ‘ گائنی سپیشلسٹ‘ آئی سپیشلسٹ‘ الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز صبح سے شام تک خدمات انجام دے رہے ہیں ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 350 مریض آتے ہیں،جبکہ گائنی کیلئے ہسپتال میں 24 گھنٹے کی سہولت فراہم ہے۔حاجی محمد دین نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جبکہ رفاہ سوسائٹی کے زیر انتظام 10 روپے میں بلا تفریق تمام لوگوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا۔ اس دستر خوان پر روزانہ 150 سے 200 کے قریب افراد کھانا کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا انتظام ممبران اور عوام کی مدد سے چل رہا ہے اور علاقہ کے لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں

Tagsbaaghi

Comments are closed.