Tag: entertainment news

  • علی ظفر نے سنایا جاوید اختر کو تم بن جائوں کہاں؟

    علی ظفر نے سنایا جاوید اختر کو تم بن جائوں کہاں؟

    سوشل میڈیا کا دور ہے اس میں‌ کب کسی کی کونسی وڈیو اور تصویر وائرل ہو جائے کسی کو بھی نہیں‌ پتہ ہوتا. حال ہی میں علی ظفر کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. جس میں وہ کھڑے ہیں اور ایک گانا گا رہے ہیں ، گانا وہ گا رہے ہیں محمد رفیع کا تم بن جائوں کہاں ، اور ان کے سامنے کھڑے بالی وڈ کے معروف رائٹر جاوید اختر ، وہ سن رہے ہیں علی ظفر کو، اور وہ انہماک سے علی ظفر کے چہرے کے تاثرات دیکھ رہے ہیں اور ان کا گیت سن کر محظوظ ہو رہے ہیں. علی ظفر نے صدیوں کے گلوکار محمد رفیع کے اس گیت کو بہت ہی خوبصورت انداز سے گایا ہے.

    سوشل میڈیا پر یہ کلپ خاصا وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ فنکار ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں نہ صرف گائیکی کی بلکہ اداکاری بھی کی انہوں نے پرینیتی چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکارئوں کے ساتھ فلموں میں‌ بطور ہیرو کام کیا. علی ظفر کی رنویر سنگھ کے ساتھ بھی خاصی دوستی ہے. علی ظفر نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی شوبز انڈسٹری میں‌خوب پیر جمائے لیکن دونوں‌ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کے بعد علی بالی وڈ‌میں جا کر کام نہ کر سکے.

  • زنیرہ انعام آ گئیں غصے میں

    زنیرہ انعام آ گئیں غصے میں

    ہمارے ہاں اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں کہ وہ کسی کو دیکھتے ساتھ ہی اس کو پوچھتےہیں کہ تمہارا وزن کو بڑھ گیا ہے ، تمہارا رنگ کیوں کالا ہو گیا ہے، تمہارے بال کیوں خراب ہو گئے ہیں. ایسے سوالات سے اکثر لوگ پریشان ہو جاتے ہیں انہیں غصہ بھی آتا ہے لیکن وہ اپنے غصے پر کنٹرول کرتے ہوئے ایسے سوالات کو اگنور کر جاتے ہیں. لیکن زنیرہ انعام نے ایسے سوالات کرنے والوں کی کر دی ہے دھلائی. زنیرہ انعام نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم اکثر لوگوں سے ملتے ہیں تو وہ ملتے ساتھ ہی پوچھتے ہیں تم نے وزن بڑھا لیا ہے یا تمہارا تو وزن بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ایسا کیوں ہے کیا ہو گیا ہے تجھے. زنیرہ کہتی ہیں کہ ایسے سوالات اگلے کو پریشان

    کر دیتے ہیں اور وہ ساری رات نہیں سوتا ، ایسے سوالات کرنے والوں کو رات کو نیند کیسے آتی ہو گی . زنیرہ نے بنیادی طور پر ان لوگوں پر تنقید کی جو بلاوجہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہٰیں، انہوں نے اس وڈیو کے زریعے ان لوگوں کو اصل میں شرم دلائی ہے جو دوسروں کو الٹے سیدھے سوالات کرکے پریشان کر دیتے ہیں.

  • مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    ایل سلواڈور سے منتخب ہونے والی حسینہ اب نیواورلینز کے مقابلہ حسن میں شامل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی: ایل سلواڈور نے اسٹیج پر آکر بٹ کوائن سے متاثر ہوکر ایک خاص لباس پہنا جس کی پشت پر بٹ کوائن ظاہر کرنے والا سکہ اور سر سے پیر تک سنہرا لباس موجود تھا۔

    ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس چھوڑ دیا

    انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے وطن کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایل سلواڈور مثبت مستقبل کا درست ادراک رکھتا ہے اور اسی نے دو سال قبل بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی بھی قبول کرلیا تھا۔

    الیہاندرو اکہترویں مقابلہ حسن میں شریک ہوں گی جن کا لباس ایک مشہور فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا ہے سکے کے اطراف پر کوکوا پھلی جیسی ساختیں لگائی گئی ہیں کیونکہ ان کا ملک چاکلیٹ کا خام مال بنانے کا اہم عالمی مرکز بھی ہے۔

    سلمان خان بگ باس سے رخصت لیکن کیوں؟

    ماڈل الیہاندرہ گوجارڈو اس وقت امریکا میں مِس یونیورس کے عالمی مقابلہ حسن میں شریک ہیں جس کے نتائج جلد ہی آجائیں گے افتتاحی تقریب میں انہوں نے بہت خوبصورت لباس پہن کر شمولیت اختیار کی جس کی پشت پر ڈھال کی طرح ایک گول سکہ نما ساخت بنی تھی اور سامنے کی جانب دائیں ہاتھ پر بٹ کوائن کا علامتی سکہ بھی بنا ہوا تھا اس کے علاوہ خاتون نے مکمل طور پر سنہرا لباس زیب تن کر رکھا تھا یہاں تک کہ سینڈل بھی سنہرے رنگ میں ڈھلے ہوئے تھے۔

    عادل نے کس کے کہنے پر شادی کا اعتراف کیا؟‌

  • رابعہ بٹ کی بہن کی شادی ، ماڈل کا جذباتی نوٹ

    رابعہ بٹ کی بہن کی شادی ، ماڈل کا جذباتی نوٹ

    ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی بہن کی حال ہی میں شادی ہو گئی ہے ، رابعہ بٹ نے شادی کی تیاریاں بہت شوق سے کیں . رابعہ بٹ نے چھوٹی عمر میں ہی اپنی بہنوں کی ذمہ داری اٹھا لی تھی. انہوں نے اپنی بہنوں کو ماں بن کر پالا . رابعہ کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے. اور رابعہ نے ان کی زندگی میں ہی اپنی بہنوں کو اپنی بیٹیاں بنا لیا ہوا تھا اور یوں اپنی ماں کی ذمہ داریوں کو بانٹ لیا تھا. ماں کے انتقال کے بعد تمام تر ذمہ داریاں اکیلی رابعہ بٹ پر تھیں جن کو انہوں نے بخوبی نبھایا. رابعہ کی ایک بہن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے. اس حوالے سے انہوں نے سوشل مٰیڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھا انہوں نے لکھاکہ میں نے ان کو جنم نہیں دیا لیکن ان کو بیٹیاں بنا کر بہت سارے تجربات سے گزری ہوں. کل کی بات لگتی ہےکہ

    ان کو ہاتھوں میں کھلایا آج ان کو رخصت کر رہی ہوں میری ماں یقینا جنت میں بیٹھی ان کو دیکھ کرخوش ہو رہی ہوں گی. یاد رہے کہ رابعہ بٹ نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری میں بھی قدم رکھا اور یہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . رابعہ کی اداکاری کو بھی خاصا سراہا جاتاہے. وہ کم کم اداکاری کے پراجیکٹس کرتی ہیں .

  • ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس چھوڑ دیا

    ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس چھوڑ دیا

    بالی وڈ کے معروف فلم میکر ساجد خان نے بگ باس کا گھر چھوڑ دیا ہے ان کے ساتھ عبداللہ نے بھی گھر سے رخصت لے لی ہے. ان دونوں کے اچانک جانے سے دونوں کے مداح کافی اداس ہو گئے ہیں. کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ دونوں اس طرح‌گھر چھوڑ کر چلے جائیں گے، دراصل کسی کو یہ بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس بار بگ باس چار ہفتوں کے لئے ایکسٹینڈ کر دیا جائیگا. ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس کے ساتھ یہیں تک کا کنٹریکٹ کیا تھا ، اس سے آگے انہوں نے شوٹنگ کی تاریخیں دے رکھی تھیں جس کی وجہ سے دونوں کو بگ باس کا گھر چھوڑنا پڑا. لہذا دونوں نے بگ باس کا گھر چھوڑ دیا.ساجد خان اور عبداللہ دونوں ہی بگ باس کے فنالے کے بہت مضبوط امیدوار تھے اگر یہ رہتے تو شاید انہی

    دونوں میں سے ہی کوئی ایک ونر ہوتا لیکن یہ دونوں جا چکے ہیں اب دیکھنا ہے کہ بگ باس کا ونر کون ہوگا دوسری طرف سلمان خان بھی میزبانی کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر جا چکے ہیں ان کی جگہ کرن جوہر اب چار ہفتوں کے لئے میزبانی کریں گے. یوں اس بار کا بگ باس بہت سے حوالوں سے مختلف لیا اور شائقین نے پہلے سے بھی زیادہ دلچپسی سے دیکھا.

  • سلمان خان بگ باس سے رخصت لیکن کیوں؟

    سلمان خان بگ باس سے رخصت لیکن کیوں؟

    انڈیا کا رئیلٹی شو بگ باس بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے. اس شو نے بہت سارے لوگوں کو سلبیرٹی بنا دیا. اس بار کے بگ باس کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں معروف فلم میکر ساجد خان نے شرکت کی اور ان کی شرکت بہت زیادہ کنٹرورشل رہی. سلمان خان کی میزبانی نے اس بار بھی شو کو چار چاند لگا دئیے. تاہم سلمان خان اس شو سے الگ ہو گئے ہیں ایسا نہیں ہے کہ سلمان خان کی بگ باس انتظامیہ کے ساتھ ان بن ہو گئی ہے. بگ باس سے الگ ہونے کی وجہ یہ ہےکہ سلمان خان کا بگ باس سے کنٹریکٹ‌ختم ہو گیا ہے کیونکہ اس بار بگ باس کا دورانیہ چار ہفتے بڑھا دیا گیا ہے. اس لئے سلمان خان نے اپنے کنٹریکٹ‌کے حساب سے شو کی ہوسٹنگ ختم کر دی ہے. اطلاعات یہ ہیں کہ اب

    چار ہفتوں کے اس شو کی ہوسٹنگ کرن جوہر کریں گے کرن جوہر ایک بار پہلے بھی شو کی ہوسٹنگ کر چکے ہیں. سلمان خان تو شو سے چلے گئے ہیں لیکن یقینا ان کے چاہنے والے ان کو بہت زیادہ مس کریں گے. دیکھنا یہ ہے کہ اس بار بگ باس کا ونر کون ہوگا. کس کی قسمت کا ستارہ جگمگاتا ہے.

  • عادل نے کس کے کہنے پر شادی کا اعتراف کیا؟‌

    عادل نے کس کے کہنے پر شادی کا اعتراف کیا؟‌

    راکھی کی شادی اس وقت کنٹرورشل بنی جب عادل نے شادی کے حوالے سے مبہم باتیں کہیں . کبھی شادی کی وڈیوز کو فیک کہا تو کبھی تصاویر کو. لیکن آخر کار عادل کو راکھی کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کرنا پڑا. راکھی اور عادل سے میڈیا نے انٹرویو کیا. عادل سے مختلف سوالات ہوئے انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ راکھی کیسے رو رہی تھی جیسے میں بھاگ گیاہوں. راکھی نے کہا کہ میں سب بھول گئی ہوں عادل نے اپنی شادی کا اعتراف کر لیا ہے میرے لئے اتنا ہی کافی ہے.ہم میاں بیوی ہیں ہم میں کوئی جھگڑا نہیں ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں. ایک میڈیا پرسن نے راکھی اور عادل دونوں سے سوال کیا کہ کیا سلمان خان نے فون کیا تھا؟ عادل نے کہا کہ سلمان خان مجھے بہت عزت دیتے ہیں بہت پیار

    کرتے ہیں ، جبکہ راکھی بولی کہ سلمان خان نے فون کیا ہے تو عادل نے اعتراف کیا ہے. راکھی نے پھر کہا کہ میں خدا کے بعد سلمان خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں‌نے میرا گھر بسایا ہے. آج اگر مجھے خوشیاں ملی ہیں تو وہ سلمان خان کی بدولت ہے. عادل نے کہا کہ میں نے شادی سے انکار نہیں کیا تھا لیکن بس خاموش اسلئے تھا کیونکہ گھر والوں کو منا رہا تھا.

  • ابراہیم اشک معروف شاعر اور نغمہ نگار

    ابراہیم اشک معروف شاعر اور نغمہ نگار

    تری زمیں سے اٹھیں گے تو آسماں ہوں گے
    ہم ایسے لوگ زمانے میں پھر کہاں ہوں گے

    ابراہیم اشک کا اصل نام ابراہیم خاں غوری تھا (20 جولائی 1951ء اجین ہندوستان، 16 جنوری 2022ء) ان کا شمار معروف شاعروں اور نغمہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے کئی مقبول فلموں اور سیریلوں کے لیے نغمے اور اسکرپٹ لکھیں۔ نغمہ نگاری کا آغاز فلم ”کہو نہ پیار ہے“ سے کیا۔ اس فلم کے نغمے آج بھی اسی دلچسپی کے ساتھ سنے جاتے ہیں۔ نغموں کے علاوہ ان کی غزلوں کے متعدد البم ریلیز ہوئے۔

    اشک کی پیدائش 20 جولائی 1951ء کو اجین، مدھیہ پردیش میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اجین میں ہی حاصل کی۔ اس کے بعد ہندی ادبیات میں ایم اے کیا۔

    اشک بہت زرخیز تخلیقی طبیعت کے مالک تھے۔ انھوں نے متعدد شعری اصناف میں بہت کثرت سے شاعری کی۔ غزلیں کہیں، نظمیں کہیں، دوہے کہے۔ ان کی شاعری کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں ’الہام‘ اور ’ آگہی‘ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اشک نے شاعری کے ساتھ تنقید بھی لکھی ۔ اقبال اور غالب پر ان کی کتابیں ان کی ثروت مند تنقیدی فکر کی اعلامیہ ہیں۔

    متفرق اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔
    تری زمیں سے اٹھیں گے تو آسماں ہوں گے
    ہم ایسے لوگ زمانے میں پھر کہاں ہوں گے

    خود اپنے آپ سے لینا تھا انتقام مجھے
    میں اپنے ہاتھ کے پتھر سے سنگسار ہوا

    زندگی وادی و صحرا کا سفر ہے کیوں ہے
    اتنی ویران مری راہگزر ہے کیوں ہے

    دنیا بہت قریب سے اٹھ کر چلی گئی
    بیٹھا میں اپنے گھر میں اکیلا ہی رہ گیا

    نہ دل میں کوئی غم رہے نہ میری آنکھ نم رہے
    ہر ایک درد کو مٹا شراب لا شراب دے

    کریں سلام اسے تو کوئی جواب نہ دے
    الٰہی اتنا بھی اس شخص کو حجاب نہ دے

    بس ایک بار ہی توڑا جہاں نے عہد وفا
    کسی سے ہم نے پھر عہد وفا کیا ہی نہیں

    چلے گئے تو پکارے گی ہر صدا ہم کو
    نہ جانے کتنی زبانوں سے ہم بیاں ہوں گے

    زندگی اپنی مسلسل چاہتوں کا اک سفر
    اس سفر میں بارہا مل کر بچھڑ جاتا ہے وہ

    کوئی بھروسہ نہیں ابر کے برسنے کا
    بڑھے گی پیاس کی شدت نہ آسماں دیکھو

    کوئی تو ہوگا جس کو مرا انتظار ہے
    کہتا ہے دل کہ شہر تمنا میں لے کے چل

    کس لیے کترا کے جاتا ہے مسافر دم تو لے
    آج سوکھا پیڑ ہوں کل تیرا سایا میں ہی تھا

    نام کو بھی نہ کسی آنکھ سے آنسو نکلا
    شمع محفل میں جلاتی رہی پروانے کو

    مجھے نہ دیکھو مرے جسم کا دھواں دیکھو
    جلا ہے کیسے یہ آباد سا مکاں دیکھو

    تھی حوصلے کی بات زمانے میں زندگی
    قدموں کا فاصلہ بھی یہاں ایک جست تھا

    نہیں ہے تم میں سلیقہ جو گھر بنانے کا
    تو اشکؔ جاؤ پرندوں کے آشیاں دیکھو

    بکھرے ہوئے تھے لوگ خود اپنے وجود میں
    انساں کی زندگی کا عجب بندوبست تھا

    یہ اور بات ہے کہ برہنہ تھی زندگی
    موجود پھر بھی میرے بدن پر لباس تھا

  • پاکستان کے نامور سوز خوان، نوحہ خوان اور شاعر عزت لکھنوی کا یومِ وفات

    پاکستان کے نامور سوز خوان، نوحہ خوان اور شاعر عزت لکھنوی کا یومِ وفات

    کبھی کچھ رسمِ دنیا اور کبھی کچھ مصلحت مانع
    حقیقت میں بڑی مشکل ہے جو سچ ہو وہی کہنا

    پاکستان کے نامور سوز خوان، نوحہ خوان اور شاعر عزت لکھنوی کا یومِ وفات

    مرزاآغامحمدعزتالزماں المعروف عزتؔ_لکھنوی 1932ء میں شہر لکھنؤ کے محلہ اشرف آباد میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام آغا محمد بدیع الزماں تھا۔ عزت لکھنوی نے ابتدای تعلیم مدرسہ حسینیہ، اما باڑہ میاں داراب علی خان مرحوم، مولوی گنج لکھنؤ میں حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسہ
    سلطان المدارس نزد میڈیکل کالج لکھنؤ میں بھی زیرِ تعلیم رہے اس کے بعد شیعہ ڈگری کالج، ڈالی گنج لکھنؤ، لکھنؤ کے طالب علم رہے۔

    قانون کی ڈگری انہوں نے لکھنؤ سے حاصل کی۔15؍اگست 1958ء کو ترکِ وطن کیا اور کراچی پہنچے۔ کراچی کے عدالتی ماحول سے بد دل ہو کر بینک افسری کا امتحان دیا اور حبیب بنک کراچی سے منسلک ہو گئے۔ ‘کراچی ٹی، وی اسٹیشن جب قائم ہوا تو اس وقت سے لے کر تادمِ مرگ محرم کے شامِ غریباں کی نشریات میں ان کا پڑھا ہوا نوحہ نشر کیا جاتا رہا 16؍جنوری 1981ء کوانتقال کر گئے۔

    عزتؔ لکھنوی کے یومِ وفات پر منتخب اشعار
    ….
    فکر بدلے گی تو پھر لوگ ہمیں پوجیں گے
    بعد مرنے کے کیا جائے گا چرچہ اپنا
    غیر تو وقت پہ کچھ کام بھی آ جاتے ہیں
    کوئی لیکن کبھی اپنوں میں نہ نکلا اپنا
    لوگ تڑپیں گے اگر یاد کبھی آئے گی
    ایسا اسلوب یہ انداز یہ لہجہ اپنا
    ———
    کبھی کچھ رسمِ دنیا اور کبھی کچھ مصلحت مانع
    حقیقت میں بڑی مشکل ہے جو سچ ہو وہی کہنا
    ———
    اک محبت ہے فقط وجہِ بہارِ زندگی
    ورنہ اس دنیا میں کیا رکھا ہے انساں کے لیے
    ———
    آپ خوب واقف ہیں، دل کی جو تمنا ہے
    حُکم کیا ہے اے مولا، چپ رہوں میں یا مانگوں
    ———
    ناقدریِ زمانہ کی تلخی سے بے نیاز
    اچھے ہیں جن کے پاس متاعِ ہنر نہیں

  • پاکستان کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا یوم پیدائش

    پاکستان کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا یوم پیدائش

    معروف پاکستانی اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر المعروف مومو کا یوم پیدائش ہے-

    باغی ٹی وی: مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر خان 16 جنوری 1966 میں کراچی میں پیدا ہوٸیں انہوں نےاپنے فنی کیریٸر کا آغاز 42 سال کی عمر میں 2008 میں فصیح باری خان کی ٹیلی فلم ” برنس روڈ کی نیلوفر ” سے کیا جس میں انہوں نے سعیدہ کے نام سے کردار ادا کیا۔

    انہوں نے ڈارامہ سیریل بلبلے میں ” مومو” کے نام سے مزاحیہ کردار ادا کیا جس سے انہیں بےپناہ شہرت اور مقبولیت حاصل ہوٸی اور اب وہ عوام خاص طور پر بچوں اور خواتین میں ” مومو” کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں ۔ ان کے دیگر ڈراموں میں خاتون منزل، باندی، تم ہوکے چپ ، قدوسی کی بیوہ، عینی کی آٸے گی بارات، لیڈیز پارک اور گوگلی محلہ وغیرہ شامل ہیں ۔

    حنا نے دلپذیر خان نامی ایک نوجوان سے اپنی پسند کی شادی کی جس سے انہیں ایک بیٹا مصطفی دلپذیر پیدا ہوا ، ابھی وہ تین سال کا تھا کہ دلپذیر خان نے اپنی بیوی حنا المعروف موموکو ہنسی مذاق میں طلاق دے دی حنا عرف مومو نے اس کے بعد ابھی تک دوسری شادی نہیں کی –

    اعجاز اسلم نے اپنے دوست کو کیوں رلا دیا ؟

    حنا اردو میں شاعری بھی کرتی ہیں انہوں نے اب تک 100 سے زاٸد غزلیں لکھی ہیں جن کو وہ کتابی شکل دے کر شعری مجموعہ شاٸع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

    آغا نیاز مگسی