Tag: lollywood

  • میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    فلمسٹار اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز کے ساتھ ملی ہوں لیکن دلیپ کمار کے ساتھ ملنا ہمیشہ ہی یادگار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں بہت سارے فنکاروں سے ملاقاتیں ہوئیں ، دلیپ کمار سے جب ملنے کا موقع میسر آیا تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ میرا نے کہاکہ دلیپ کمار نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا کھانے پر اسی بہانے سائرہ بانو سے ملنے کا بھی موقع مل گیا۔ اداکارہ میرا نے یہ بھی بتایا کہ دلیپ کمار نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ لاہور سے آئی ہیں تو مجھے آپ کی آمد پر لاہور کی خوشبو آ رہی ہے،

    میں پاکستان کی اس خوشبو سے مہک رہا ہوں۔”میری خوشی کی انتہا نہیں تھی” ۔ دلیپ کمار نہایت ہی عاجز انسان تھے ہر کسی کے ساتھ بہت ہی خو ش اسلوبی سے پیش آتے اور بہت ہی مہمان نواز بھی تھے۔ سائرہ بانو بھی شفیق عورت ہیں وہ بہت ہی دھیما اور خوبصورت بولتی ہیں۔ یاد رہے کہ فلمسٹار میرا مہیش بھٹ کی فلم نظر کرنے کےلئے بھارت گئیں تھیں اس فلم میں ان کے ساتھ امیشا پاٹیل کا بھائی اشمیت پاٹیل تھا۔

  • نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے گی بہروز سبزواری

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے گی بہروز سبزواری

    سینئر اداکار بہروز سبزواری برس پڑے ہیں نادیہ خان ، روبینہ اشرف اور مرینہ خان پر ، انہوں نے کہا ہے کہ یہ تینوں میری کلیگز رہی ہیں اچھا کام کرتی ہیں لیکن یہ جو کررہی ہیں وہ درست نہیں ہے. یہ تینوں ٹی وی کے ایک پروگرام میں بیٹھ کر اپنے ہی ڈراموں ، فنکاروں اور ڈائریکٹرز کے خلاف بول رہی ہوتی ہیں، شرم آنی چاہیے ان کو ایسا کرتے ہوئے، بھئی ڈرامہ آسانی نہیں بنتا اور ہر فنکار ،ڈائریکٹر اپنی طرف سے سو فیصد دیتا ہے اس کے بعدکسی کو اس طرح ٹی وی پر رگیدنا یہ اچھی بات نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نادیہ خان بھول گئی ہیں،

    وہ اپنے شو پر کیا کیا کرتی تھی؟ وہ باقاعدہ لوگوں کے مذاق اڑایا کرتی تھیں ان کے لئے نامناسب جملے کہا کرتی تھیں، انہوں نے کہاکہ میں‌اس چینل پر جس پر یہ بیٹھ کر شو کرتی ہیں” ان سے کہوں گا کہ اس شو کی جگہ کسی ناچنے گانے والے شو کو لگا دیا کریں ریٹنگ زیادہ ملے گی ل”یکن یہ زیادتی نہ کرے جو ان تینوں اداکارائوں کی طرف سے کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ نادیہ خان ، روبینہ اشرف او ر مرینہ خان ایک نجی ٹی کے لئے ایک شو کرتی ہیں جس میں‌وہ ڈراموں پر کھل کر بات کرتی ہیں کہ کون سا ڈرامہ ان کو کیسالگا.

    فلم انڈسٹری کی تباہی کیوں اور کیسے ہوئی بابر علی نے بتا دی

    ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام دلچپسپ موڑ میں‌داخل

    شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے کیا کہہ دیا ؟

  • فلم انڈسٹری کی تباہی کیوں اور کیسے ہوئی بابر علی نے بتا دیا

    فلم انڈسٹری کی تباہی کیوں اور کیسے ہوئی بابر علی نے بتا دیا

    سینئر اداکار بابر علی نے اپنے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری میں بہت اچھا وقت دیکھا ہے، لیکن افسوس ہوتا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری بند ہو گئی ، فلم انڈسٹری کی بربادی میں میرے حساب سے ہر ڈائریکٹر اور ایکٹر نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ وقت کا پہیہ اگر پیچھے کر دیا جائے اور مجھے موقع دیا جائے تومیں دو چیزیں ضرور کروں گا ایک وقت کی پابندی اور دوسرابامقصد سکرپٹ کے ساتھ فلمیں بنانا، انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں سے جب سکرپٹ کو نکال دیا گیا تو پھر فلمیںدوبارہ شائقین کی توجہ نہ حاصل کر سکیں۔

    انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ مجھے کبھی بھی انڈیا سے کام کرنے کی آفر نہیں آئی نہ ہی میں نے کبھی ملک سے باہر جا کر کام کرنے کا سوچا ،بالی وڈ ایک بڑ ی انڈسٹری ہے اور وہاں بہت اچھا کام ہوتا ہے لیکن میری کبھی بھی وہاں جا کر کام کرنے کی خواہش نہیں رہی ۔ ”میرے ملک نے مجھے نام عزت شہرت بہت کچھ دیا میں اسکا شکر گزار ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اپنے ملک میں‌رہ کر ہی بڑا نام بنایا جا سکتا ہے .”

  • ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام دلچپسپ موڑ میں‌داخل

    ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام دلچپسپ موڑ میں‌داخل

    ثاقب خان کی ڈائریکشن میں‌تیار ہونے والا ڈرامہ تیرے حسن کے نام جس میں‌مرکزی کردار صبا قمر ، عمران عباس ، اسد صدیقی ، سلمان شاہد و دیگر ادا کررہے ہیں ، ہر گزرتی قسط کے ساتھ ناظرین کی اس میں‌دلچپسی مزید بڑھتی جا رہی ہے. ڈرامہ اب دلچسپ موڑ میں داخل ہو گیا ہے، صبا قمر کی شادی اسد صدیقی سے ہو گئی ہے اور اسد صدیقی صبا قمر کو خوش نہیں رکھتا چونکہ اس نے یہ شادی صبا قمر کا غرور توڑنے کے لئے کی ہے اور اسلئے کی ہے کیونکہ اس نے اس کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کیا تھا،صبا قمر کے گھر والوں‌کو پتہ چل چکا ہے کہ اسد صبا قمر کو مارتا پیٹتا اور ناخوش رکھتا ہے.

    ابھی تک کی آخری قسط میں‌صبا قمر کا والد اسکو اپنے ساتھ اپنے گھر لیجا چکا ہے اور اپنی بیٹی کو بتاتا ہے کہ جس کو تم پسند کرتی تھی یعنی سکندر تمہارا ہاتھ مانگنے آیا تھا میں‌نے اسکو واپس بھیج دیا تھا اور تم سے جھوٹ بولا تھا کہ وہ نہیں آیا.” اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر اسد کے ساتھ اپنے گھر کو بچاتی ہے یا اپنی کھوئی ہوئی محبت کو پانے کے لئے تگ ودو کرتی ہے. ”

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے کیا کہہ دیا ؟

    شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے کیا کہہ دیا ؟

    پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار شہزاد رائے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور وہ جب بھی وہاں کچھ لکھتے ہیں وہ بامقصد اور بامعنی ہوتا ہے. شہزاد رائے نے حال ہی میں ایک فکر انگیز ٹویٹ کی ہے اس میں‌انہوں نے ڈاکٹروں سے بات کی ہے ، انہوں نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی کوشش کریں، یہ بات انہوں نے نہایت ہی ادب سے کی ہے . انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے زریعے لکھا ہے کہ جس تلخ لہجے میں ڈاکٹر مریضوں سے گفتگو کرتے ہیں ہمیں اس کا احتساب ہونا چاہئے۔شہزاد رائے نے بتایا کہ انہیں متعدد مرتبہ ایسی باتیں پہنچی ہیں کہ نامور اور مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔

    شہزاد رائے کی اس پوسٹ سے بہت سارے صارفین نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں. ”ہسپتالوں میں‌اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مرٰیض کے گھر والوں کے ساتھ بھی ڈاکٹروں اور ان کے سٹاف کا رویہ اچھا نہیں ہوتا”. اور اس رویے کی وجہ سے لوگ کئی بار مایوس بھی ہوئے ہیں، ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے میں‌تھوڑی سے لچک رکھیں تاکہ مریضوں اور ان کے گھر والوں کا اعتماد ان پر بنا رہے.

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • تماشا گھر سے شہرت پانے والی زینب راجہ کو ڈرامہ سیریل تکبر میں کاسٹ کر لیا گیا

    تماشا گھر سے شہرت پانے والی زینب راجہ کو ڈرامہ سیریل تکبر میں کاسٹ کر لیا گیا

    حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے رئیلٹیٰ شو "تماشا گھر” سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل زینب راجہ کو مومل پروڈکشن کے نئے ڈرامے”تکبر”میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے ڈائریکٹر کاشف سلیم ہیں۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی زینب راجہ نے ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اور وہ 2016 میں مس ویٹ منتخب ہوئی تھیں۔زینب راجہ اس سے پہلے ڈرامہ سیریل”میری گڑیا”اور "رفتہ رفتہ”میں بھی کام کرچکی ہیں. تکبر ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے. زینب راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے تکبر جیسے ڈرامہ میں کاسٹ کیا گیا ہے ،

    سینئرز کے ساتھ کام کرکے یقینا مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ، میں گو کہ پہلے بھی ڈراموں میں کام کر چکی ہوں لیکن اس بار میں ایک رئیلٹی شو کو کرنے کے بعد ڈرامے میں کام کررہی ہوں اس بار زرا لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ” تماشا گھر میں رہنے کا جو تجربہ ہے وہ بہت ہی زبردست رہا ہے ۔ وہاں میں نے اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کی اور لوگوں کا جو پیار اور توجہ ملی اسکو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے”۔

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • رشی کپور کی شادی میں روینہ ٹنڈن پریشان کیوں رہی ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    رشی کپور کی شادی میں روینہ ٹنڈن پریشان کیوں رہی ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں رشی کپور کو بہت پسند کرتی تھی ، جب ان کی شادی کی خبر مجھے پتہ چلی تو میں بہت پریشان ہوئی اور ان کی شادی میں بھی میں موجود تھی ۔ میں رشی کپور کی شادی میں سارا وقت غمگین ہی رہی لیکن اس شادی میں ایک اچھی چیز یہ تھی کہ رشی کپور کی شادی نیتو جی سے ہو رہی تھی ۔ رشی کپور جب بھی کہیں باہر کے ملک جاتے میرے لئے گڑیا یا اس جیسی چیزیں لاتے۔ میں بہت خوش ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔ وہ بہت خوش مزاج اور عاجز انسان تھے۔ ان کا انتقال بالی وڈ کا یقینا ایک بڑا نقصان تھا۔

    انہوں نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں نے نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلمیں دیں اور میرے پاس بہت شہرت بھی تھی اور لوگ مجھے دیکھنا بھی چاہتے تھے لیکن اس کے باوجود ”مجھے سیریس ایکٹریس نہیں سمجھا جاتا تھا”، مجھے جب رام گوپل ورما نے شول جیسی فلم دی تو وہ میرے لئے چیلنج تھی میں نے اس میں ایک بہاری ہاوس وائف کا کردار یا جسے بہت پسند کیا گیا اس کے باوجود مجھے سیریس اداکارہ نہیں مانا جاتا تھا جس کا مجھے آج بھی بہت افسوس ہے۔

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • عالیہ بھٹ اپنی والدہ اور والد کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتی تھیں؟

    عالیہ بھٹ اپنی والدہ اور والد کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتی تھیں؟

    عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہونے لگا ہے۔ وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے بچپن میں اپنی والدہ سونی رازدان اور والد مہیش بھٹ کی فلمیں نہیں دیکھی تھیں اور نہ ہی ان کی فلمیں دیکھنے کا شوق تھا بلکہ میں تو پوجا بھٹ کی رومینٹک فلمیں شوق سے دیکھا کرتی تھی ۔ اپنی والدہ کی فلمیں نہ دیکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ میں ، میں بچپن میں بہت حساس تھی اور میں فلموں میں جو دیکھتی تھی اسکو بہت سنجیدگی سے لیتی تھی اور میں نہیں دیکھ سکتی تھی میری ماں کو روتے ہوئے یا تکلیف میں ۔عالیہ نے کہا کہ میں نے پوجا بھٹ کی فلمیں ایک بار نہیں کئی کئی بار دیکھیں۔ 

     

     

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے فلمیں دیکھ دیکھ کر اداکارہ بننے کا شوق پیدا ہوا” ، اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی پسندکا کیرئیر اپنایا ہے۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اوررنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے زبردست بزنس کیاہے ، عالیہ دوسری فلم پرڈیوس کرنے جا رہی ہیں اس فلم کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں لیکن اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ بہت جلد فلم پرڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • شاہ رخ خان واقعی شہنشاہ ہیں کرینہ کپور

    شاہ رخ خان واقعی شہنشاہ ہیں کرینہ کپور

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور جو بلا کی حسین اور بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر سیف علی خان شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں ، ہم ان کی فلمیں دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، فلم پٹھان اور جوان کی ریلیز اور اس کے بعد جو بزنس کے لحاظ سے ریکارڈ بنا ہے اس کو دیکھ کر ہم سب خوش ہیں۔ شاہ رخ خان کو اگر بالی وڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے تو وہ واقعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک کہیں بھی جاتی ہوں تو وہاں دیکھتی ہوں کہ بھارت کا نام جہاں بھی لیا جاتا ہے وہاں شاہ رخ خان کی بات سب سے پہلے ہوتی ہے۔ شاہ رخ خان کے پاس جو شہرت ہے اسکو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں بھارت کے نام سے پہلے شاہ رخ خان کا نام لیا جاتا ہے۔ میں تو دنگ رہ جاتی ہوں دیکھ کر کہ شاہ رخ خان سے لوگ کس قدر پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آٰیا۔ ”

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • مادھوی ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی

    مادھوی ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی

    بالی وڈ میں کوریوگرفرز کا جب بھی نام لیا جائے تو سروج خان کا نام نمایاں ناموں میں ہوگا ، انہوں نے اسی نوے اور اپنے انتقال تک کے دور کی ہیروئنز کے لئے گانے کوریو گراف کئے، سروج خان کی سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ جوڑی کو ہمیشہ ہی بہت سراہا گیا ۔ خصوصی طور پر مادھوری کے جتنے بھی سپر ہٹ گانے ہیں وہ سب کے سب ہی سروج خان نے کوریوگراف کئے، اور سروج خان یہ خود بھی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ میرے گانوں کے ساتھ مادھوری نے بہت انصاف کیا۔ اطلاعات یہ ہیں نامور فلمساز بھوشن کمار سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی بائیو گرافیکل فلم بنانے جا رہے ہیں، فلم کو ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے مادھوری ڈکشٹ سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ مادھوری کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے وہ لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔”مادھوری کے علاوہ بھی کئی اور اداکارائوں کوسروج خان کی زندگی کے مختلف حصوں کے کردار دئیے جائیں گے۔ سروج خان کے مداحوں کے لئے یقینا یہ فلم کسی تحفے سے کم نہ ہو گی ۔”

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …