نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے گی بہروز سبزواری

نادیہ خان بھول گئی ہیں، وہ اپنے شو پر کیا کیا کرتی تھی؟
0
49
behroz sabzwari

سینئر اداکار بہروز سبزواری برس پڑے ہیں نادیہ خان ، روبینہ اشرف اور مرینہ خان پر ، انہوں نے کہا ہے کہ یہ تینوں میری کلیگز رہی ہیں اچھا کام کرتی ہیں لیکن یہ جو کررہی ہیں وہ درست نہیں ہے. یہ تینوں ٹی وی کے ایک پروگرام میں بیٹھ کر اپنے ہی ڈراموں ، فنکاروں اور ڈائریکٹرز کے خلاف بول رہی ہوتی ہیں، شرم آنی چاہیے ان کو ایسا کرتے ہوئے، بھئی ڈرامہ آسانی نہیں بنتا اور ہر فنکار ،ڈائریکٹر اپنی طرف سے سو فیصد دیتا ہے اس کے بعدکسی کو اس طرح ٹی وی پر رگیدنا یہ اچھی بات نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نادیہ خان بھول گئی ہیں،

وہ اپنے شو پر کیا کیا کرتی تھی؟ وہ باقاعدہ لوگوں کے مذاق اڑایا کرتی تھیں ان کے لئے نامناسب جملے کہا کرتی تھیں، انہوں نے کہاکہ میں‌اس چینل پر جس پر یہ بیٹھ کر شو کرتی ہیں” ان سے کہوں گا کہ اس شو کی جگہ کسی ناچنے گانے والے شو کو لگا دیا کریں ریٹنگ زیادہ ملے گی ل”یکن یہ زیادتی نہ کرے جو ان تینوں اداکارائوں کی طرف سے کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ نادیہ خان ، روبینہ اشرف او ر مرینہ خان ایک نجی ٹی کے لئے ایک شو کرتی ہیں جس میں‌وہ ڈراموں پر کھل کر بات کرتی ہیں کہ کون سا ڈرامہ ان کو کیسالگا.

فلم انڈسٹری کی تباہی کیوں اور کیسے ہوئی بابر علی نے بتا دی

ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام دلچپسپ موڑ میں‌داخل

شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے کیا کہہ دیا ؟

Leave a reply