Tag: press conference

  • یاسمین راشد ،غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک

    یاسمین راشد ،غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تحریک انصاف کی رہنما ، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک ہوئی ہے

    غلام ڈوگر اورڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو سنی جا سکتی ہے، سی سی پی او ڈوگر کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، کام ہو جائے گا ،یاسمین راشد کہتی ہیں کہ خان صاحب پوچھ رہے ہیں کہ آج رات ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی؟ جس پر ڈوگر کہتے ہیں کہ جی سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ھوئے ہیں، آج آرڈر سائن ہو کر آ جائے گا۔

    آڈیو سننے سے واضح ہوتا ہے کہ ڈوگر کو کال ڈاکٹر یاسمین راشد نے کی ، غلام محمود ڈوگر ڈاکٹر یاسمین راشد کو سلام کرتا ہے، جس کے بعد یاسمین راشد پنجابی میں ڈوگر سے حال احوال پوچھتی ہیں، یاسمین راشد کہتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر بتائیں، آرڈر ہو گئے جس پر ڈوگر کہتے ہیں کہ نہیں ابھی تک آرڈر نہیں ملے،یاسمین راشد کہتی ہیں کہ انکا ارادہ کیا ہے،؟ میں ویسے پوچھ رہی ہوںَ جس پر ڈوگر کہتے ہیں کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں،

    یاسمین راشد کہتی ہیں کہ خان صاحب کافی کنسرن تھے، تو میں نے انکو کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ابھی تک انکو آرڈر نہیں ملے،یاسمین راشد ڈوگر سے پوچھتی ہیں کہ آج رات ہماری خاموشی سے گزر جائے گی؟ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں، جس کے جواب میں ڈوگر کہتے ہیں کہ اللہ خیر کرے، اللہ کرم کرے گا،

    آڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آ رہا ہے، ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور ڈوگر کی آڈیو لیک نے ثابت کر دیا کہ غلام محمود ڈوگر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور ان کا تبادلہ بالکل درست ہوا تھا،

    ن لیگ کے ترجمان ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ جس نے جیل بھرو تحریک چلانی ہے، وہ روز رات کو پولیس سے تسلیاں لے کر سوتا ہے کہ اسے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

    آڈیو پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک کرنے والے شرم کریں

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

  • دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم کوملا ریلیف

    دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم کوملا ریلیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم کو ریلیف مل گیا

    محکمہ داخلہ سندھ نے عدالت میں جواب جمع کروایا جس میں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو کلین چٹ دے دی،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عدالت میں دیئے گئے جواب میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف کوئی گواہ نہیں ملے، محکمہ داخلہ سندھ نے ساتھ درخواست میں استدعا کر دی کہ کیس واپس لیا جائے، تفتیشی افسر نے ابتدائی مراحل میں بھی عدم شواہد پر کیس اے کلاس کردیا تھا تعزیرات پاکستان کی دفعہ 494 کے تحت ملزمان پر کیس ختم کیا جائے عدالت نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مارچ کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا

    واضح رہے کہ ضیا الدین اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ 2015 میں رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائمخانی، قادر پٹیل، وسیم اختر، رؤف صدیقی، عثمان معظم اور سلیم شہزاد کوبھی نامزد کیا گیا تھا، ڈاکٹر عاصم گرفتار بھی ہو چکے ہیں تا ہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی

    فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی

    اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں پی ٹی آئی فنڈنگ ​​کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک کے لئے توسیع کر دی گئی،عمران خان کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج ہے

    واضح رہے کہ عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے 21 لاکھ ڈالر آئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • اعجاز الحق کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    اعجاز الحق کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    اعجاز الحق کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    سابق آرمی چیف ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق کو 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام پر تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔

    طلبی کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اعجاز الحق پر آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کا بھی الزام ہے، ان سے 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا کیس نیب کی جانب سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اعجاز الحق کو 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں پیشی کا کہا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    سابق وفاقی اعجاز الحق کی تفتیش ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کرے گی۔ اعجاز الحق نے اپنی سیاست کا آغاز نواز شریف کے ساتھ کیا تھا تاہم اب وہ پاکستان تحریک انصاف کے حلیف ہیں. جبکہ گزشتہ سال انہوں نے کہا تھا پاکستان عملی طور پر بینک کرپٹ ہوچکا ہے لیکن حکومت اس کا اعلان نہیں کررہی اور اگر اس کا اعلان ہوگیا تو افراتفری پھیل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی سپورٹ ہے جب تک عوام کی حمایت نہ ہو تو کوئی حکومت نہیں چل سکتی، عوام نے اس حکومت کو تسلیم ہی نہیں کیا، اس حکومت سے ہرصورت جان چھڑانا ہوگی۔

  • عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا

    عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا

    عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا

    سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں لیکن انتخابات کے انعقاد کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، دو صوبوں کے گورنر اور الیکشن کمیشن آئین پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے نہیں، آکشن سے حکومت میں آئے ہیں، 90 روز میں الیکشن نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، 91ویں دن گورنرز کے اوپر آئین کی خلاف ورزی کی سزائیں لاگو ہوجاتی ہیں۔ مہنگائی پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں تاریخ کے زیادہ ڈالرز لے آئے، اس حکومت نے لوگوں کی کمر توڑ دی، ٹیکس کلیکشن کم ہو رہی ہے، حل قرضے نہیں بلکہ ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے، آئی ایم ایف نے ہمیں بھی مہنگائی کرنے کا کہا لیکن ہم نے پاکستان کی دولت بڑھائی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کار اپنے پیسےکو محفوظ نہیں سمجھتے، لوگ پاکستان میں پیسا رکھنے کو تیار نہیں، کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا نہیں چاہتا۔ انتخابات کے معاملے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ انتخابات نہ ہوں یا پھر تاخیر سے ہوں، اتنی تاخیرکی جائے گی کہ کوئی انتخابی مہم نہ چلا سکے۔

    عمران خان نے کہا کہ 10 ماہ میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، اعظم سواتی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا اور پاکستان کے بہترین تحقیقاتی صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا، میں نے جنرل مشرف کے مارشل لاء میں بھی ایسے مظالم نہیں دیکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ مظالم کر کے لوگوں کو کنٹرول کرلیں گے، 13 فروری کو ملتان میں جھگڑا ہوا، ن لیگ کے کارکنوں کو کچھ نہیں کہا گیا لیکن پی ٹی آئی کارکنان کے گھر پر رات گئے چھاپے مارے گئے اور ان پر تشدد کیا گیا، ایسا ہونے کی صورت میں لوگ اپنی پولیس سے نفرت کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت ہمیشہ نیوٹرل ہوتی ہے تاہم آصف زرداری کے بغل بچےکو نگراں وزیر اعلیٰ بنایا گیا، جس نے ہمارے مخالف افسران کو تعینات کیا۔ پارٹی رہنماؤں پر تشدد سے متعلق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علی سائیں کو گرفتار کرکے تشدد کیا گیا، جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، ہمارےکارکنوں کو گرفتار کرکے اعظم سواتی پر تشدد کی ویڈیو دکھائی گئی، ان سے کہا گیا کہ عمران خان کے ساتھ بھی ایساہی کریں گے، شہباز گل کو میرے خلاف گواہ بنانا چاہ رہے تھے، یہ کام وہ لوگ کررہے ہیں جنہیں اپنا پیٹ کاٹ کر پالتے ہیں۔

    خود پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، رانا ثناء اور ڈرٹی ہیری نے مجھ پر حملہ کرایا، انہوں نے ظاہر کیا کہ حملہ آور ایک اور دینی انتہا پسند تھا، جےآئی ٹی نے ثابت کردیا کہ حملہ آور تین تھے، بعد ازاں نگراں حکومت نےجے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک کر ریکارڈ سیز کردیا، اگر یہ تینوں لوگ طاقت میں ہوں گے تو میری جان کو ابھی بھی خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کا افسر جےآئی ٹی کو رپورٹ نہیں دے رہا، جےآئی ٹی کے 11 صفحات کے علاوہ تمام ریکارڈ غائب ہوگیا، جےآئی ٹی کو صرف 3 افراد سبوتاژ کر سکتے ہیں، لہٰذا اب ہمیں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔ آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رانا ثناء نے اعتراف کیا کہ یہ فون ٹیپ کرتے ہیں، مافیاز فون ٹیپ کرکے بلیک میل کرتے ہیں، میری سکیور لائن اور پرنسپل سیکرٹری سے ذاتی گفتگو کو بھی ریکارڈ کیا گیا، اگر ایسے بلیک میل کیا جائے گا تو ملک میں قانون تو ختم ہوگیا۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جہاں عدالتی احکامات پر عمل نہ ہو وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا، ملک میں قانون و انصاف کا نہ ہونا سب سے بڑا کینسر ہے، 26 سال پہلے انصاف کی تحریک کا آغاز کیا تھا، لہٰذا ہم سب کو انصاف کی حکمرانی کے لئے کھڑا ہونا ہوگا۔ جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کر رہا ہوں، تحریک آغاز لاہور سے کریں گے، بڑے شہروں سے ہر گزرتے دن گرفتاریاں دیں گے، یہ ہمیں جیل سےڈرارہے ہیں،ہم جیلیں بھردیں گے۔

  • صوبے کی بہتری کیلئے جو فیصلے کر رہے ان میں عدالتیں رکاوٹیں پیدا نہ کریں. وزیراعلیٰ بلوچستان

    صوبے کی بہتری کیلئے جو فیصلے کر رہے ان میں عدالتیں رکاوٹیں پیدا نہ کریں. وزیراعلیٰ بلوچستان

    صوبے کی بہتری کیلئے جو فیصلے کر رہے ہیں ان میں عدالتیں رکاوٹیں پیدا نہ کریں. وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کے فیصلوں میں مداخلت کرکے حکومتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، آئندہ کابینہ کے فیصلوں میں کسی بھی قوت کی مداخلت برادشت نہیں کی جائے گی، عدالتوں نے افسران کے تبادلوں پر اسٹے دینے کا سلسلہ ترک نہ کیا تو ایڈووکیٹ جنرل کی جگہ خود عدالت میں پیش ہوں گا۔

    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجونے کہا کہ بلوچستان کابینہ کے فیصلوں کے خلاف مسلسل سٹے آرڈر جاری کرکے حکومتی معاملات اور فیصلہ سازی میں مداخلت کی جارہی ہے، ہم عدالتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، ہم صوبے کی بہتری کیلئے جو فیصلے کر رہے ہیں ان میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے فیصلوں اور حکومتی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اگر مجھے خود عدالت جانا پڑا تو بھی گریز نہیں کروں گا۔ عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کون مجھ پر کیا الزامات لگاتا ہے، میں صرف اللہ کو جوابدہ ہوں، ہم چیزوں کو بہتر کررہے ہیں اللہ ہماری مدد کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    میر عبدالقدوس بزنجومزید بولے کہ بطور وزیر اعلیٰ میرٹ پر فیصلے کئے، خواہ ریکوڈک معاہدہ ہو، بھرتیاں یا افسران کی تقرری۔ سیاست میں مخالف کو نیچا دکھانے کی روایت ختم ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنا تو شہباز شریف کو نیب میں گھسیٹا گیا، شہباز شریف اللہ کا بندہ، اللہ جانے شہباز شریف جانے، اللہ نے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کو عمران خان کے سر پر بٹھا دیا۔

  • نیب ترامیم؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تمام نیب کیسزکیلیےلارجر بنچ بنانے کا حکم

    نیب ترامیم؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تمام نیب کیسزکیلیےلارجر بنچ بنانے کا حکم

    اسلام آباد: نیب ترمیمی ایکٹ چیلنج کرنے کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت تمام نیب کیسز لارجر بینچ سنے گا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کے بعد کیسز کے مستقبل سے متعلق درخواستوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، سردار مظفر، ڈپٹی پراسیکوٹر نیب، محمد رافع اور یاسر راٹھور پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب کی ترمیم کے بعد کے اثرات کو دیکھنا ہے، کون سا کیس کس عدالت میں جائے گا یا ختم ہو گا یہ فیصلہ بھی ہونا ہے، نیب کے اس نوعیت کے تمام کیسز کو یکجا کر کے لارجر بینچ بنا کر سن لیتے ہیں۔

    چیف جسٹس ہائی کورٹ نے عدالت کے رجسٹرار آفس کو تمام کیس یکجا کر کے لارجر بینچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو نیب قانون میں ترمیم سے ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنس واپس بھجوا دیا، عدالت نے ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر واپس بھجوایا۔نیب ترمیم سے پہلےعدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ نیب نے جون2020 میں نواز شریف، سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) فیض رسول اور میاں بشیر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی

    طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی

    ڈیرہ اسمٰعیل خان: گومل یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی کے حوالے سے جاری خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے،اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے ایک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں چیف پروکٹر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اور سیکیورٹی آفیسر کے دستخط ہیں۔

    جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے گراونڈ سمیت کسی بھی جگہ طلبا وطالبات ایک ساتھ نہ بیٹھیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبات صرف کلاس روم اور کامن رومز تک محدود رہیں ، خلاف ورزی کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر

    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر

    کراچی: پاکستان کے مشہور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل 8 کے ترانے پر اپنا ردِعمل دے دیا۔پی ایس ایل کےمشہور ترانے’سیٹی بجے گی اسٹیج سجے گا‘ کے گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہےجس میں انہیں پی ایس ایل 8 کےترانے پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ ہر پی ایس ایل ترانے کے بعد لوگ علی ظفر کو کیوں یاد کرتےہیں؟ جس کے جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کا پیار ہے، پی ایس ایل 8 کا ترانہ ابھی ریلیز ہی ہوا ہے، ہمیں اسے کچھ وقت دینا چاہیے۔

    علی ظفرنے پی ایس ایل 8 کے ترانے کے گلوکاروں عاصم اظہر، شے گل اور فارس شفی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ان تینوں کے مداح ہیں وہ جو بھی چیز کرتے ہیں اچھی ہوتی ہے۔پی ایس ایل 8 کے ترانے کے بارے میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک اسے باقاعدہ طور پر سُنا نہیں ہے مگر انہیں اُمید ہے کہ اچھا ہی ہوگا۔

    ساتھ ہی علی ظفر نے عوام کی محبت اور ترانے کیلئے ان کی خواہش پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ سپر لیگ کا آفیشل ترانہ پسوڑی گرل شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفی نے گایا ہے جو مداحوں کو خاص متاثر نہیں کر سکے تاہم مداح اب بھی علی ظفر کے گائے ہوئے ترانے کو پسند کرتے ہیں۔

  • نیب ترامیم کیس کو جلد ختم کرنا چاہتےہیں، بہت سے اہم معاملات غور طلب ہیں،چیف جسٹس

    نیب ترامیم کیس کو جلد ختم کرنا چاہتےہیں، بہت سے اہم معاملات غور طلب ہیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت 21 فرفوی تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نیب قانون کے ساتھ کیا واضح نہیں ہے کہ کیسز منتقل ہو کر کہاں جائیں گے؟۔

    وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ چئیرمین نیب کی سربراہی میں کمیٹی ہے جو کیسز کی متعلقہ فورمز پر منتقلی کا معاملہ دیکھ رہی ہے، برطانیہ میں کہا جاتا ہے کہ اگر کسی معاملے کا فیصلہ نا کرنا ہو تو اس کو کمیٹی میں بھجوا دیں، نیب آرڈیننس 2019 کے تحت 41 افراد بری ہوئے تھے۔

    چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس کیس میں عدالت خود کو 2022 کی نیب ترامیم تک ہی محدود رکھے گی۔

    حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عمران خان کی درخواست میں حقائق درست انداز میں نہیں بتائے گئے، درخواست میں پٹشنر کو نیب ترامیم کا آئین کی شقوں سے متصادم کے متعلق بتانا ہوتا ہے، عمران خان کی درخواست میں ٹوٹل 47 قانونی سوالات ہیں، ان 47 قانونی سوالات میں صرف 4 میں نیب ترامیم کے ساتھ آئینی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    وکیل نے کہا کہ نیب ترامیم کے درخواست میں پہلے دو سوالات ضیا اور مشرف دور کے ریفرنڈم والے ہیں، نیب ترامیم کی درخواست میں 21 قانونی سوالات دراصل سوالات ہی نہیں ہیں، درخواست کے ان 21 سوالات میں کسی نیب ترامیم یا بنیادی حقوق کا حوالہ نہیں دیا گیا-

    دلائل میں وکیل نے مزید کہا کہ درخواست کے 16 سوالات میں نیب ترامیم کا حوالہ دیا گیا پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بتائی گئی، درخواست میں 6 سوالات میں بنیادی حقوق بتائے گئے مگر نیب ترامیم نہیں درج کی گئیں، عمران خان نے درخواست میں امپورٹڈ سازش کا ذکر بھی کیا ہے، پچھلے کچھ دنوں کے اخبارات کے مطابق اب یہ امپورٹڈ سازش بھی ایکسپورٹڈ سازش بن چکی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے تو عمران خان کی درخواست کا فارنزک آڈٹ کر دیا ہےکیس کو جلد ختم کرنا چاہتےہیں، بہت سے اہم معاملات غور طلب ہیں ،کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے نیب آرڈیننس میں 27 اہم ترامیم متعارف کروائی تھیں، لیکن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کی منظوری نہیں دی تھی، تاہم اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیا گیا اور بعد میں اسے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

    نیب (دوسری ترمیم) بل 2021 میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ڈپٹی چیئرمین، جو وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کیا جائے گا، چیئرمین کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بیورو کا قائم مقام چیئرمین بن جائے گا، بل میں چیئرمین نیب اور بیورو کے پراسیکیوٹر جنرل کی 4 سال کی مدت بھی کم کر کے 3 سال کردی گئی ہے۔

    قانون کی منظوری کے بعد نیب وفاقی، صوبائی یا مقامی ٹیکس کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکے گا، مزید یہ کہ ملک میں کام کرنے والے ریگولیٹری اداروں کو بھی نیب کے دائرہ کار سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ اس آرڈیننس کے تحت افراد یا لین دین سے متعلق زیر التوا تمام پوچھ گچھ، تحقیقات، ٹرائلز یا کارروائیاں متعلقہ قوانین کے تحت متعلقہ حکام، محکموں اور عدالتوں کو منتقل کی جائیں گی، بل نے احتساب عدالتوں کے ججوں کے لیے 3 سال کی مدت بھی مقرر کی ہے، یہ عدالتوں کو ایک سال کے اندر کیس کا فیصلہ کرنے کا پابند بھی بنائے گا۔

    مجوزہ قانون کے تحت نیب کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملزم کی گرفتاری سے قبل اس کے خلاف شواہد کی دستیابی کو یقینی بنائے، بل میں شامل کی گئی ایک اہم ترمیم کے مطابق یہ ایکٹ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے شروع ہونے اور اس کے بعد سے نافذ سمجھا جائے گا۔