Tag: ptv drama

  • خوش قسمت ہوں کہ پی ٹی وی کے دور میں کام کیا بہروز سبزواری

    خوش قسمت ہوں کہ پی ٹی وی کے دور میں کام کیا بہروز سبزواری

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت ہی خوش قسمت ہوں کہ میں نے پی ٹی وی کے دور میں کام کیا ، اور آج بھی کام کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ڈرامہ پی ٹی وی میں ہی سیٹ لگا کر شوٹ کیا جاتا تھا پھر اس کے بعد حالات ، وقت اور کام کے تقاضے بدل گئے ہیں۔ اب ڈرامے کے سکرپٹ کے مطابق حقیقی لوکیشنز کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ جوکہ بہت ہی اچھی بات ہے ، آج بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں بہت اچھی کہانیاں لکھی جا رہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”مجھے نوشے کے کردار سے وہ مقبولیت ملی جس نے کبھی بھی میر اساتھ نہیں چھوڑا” ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ٹی وی ڈراموں کی تعداد بھی صحیح طریقے سے یاد نہیں مگر نوشے کا کردار آج بھی میرے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے بہت سارے کردار ہیں جن سے مجھے بہت شہرت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ آج کی نوجوان نسل بھی ہمیں دیکھتی ہے ہمیں پسند کرتی ہے ۔

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

    ۔

  • شکیل کے انتقال پر اداکاروں کا اظہار افسوس

    شکیل کے انتقال پر اداکاروں کا اظہار افسوس

    سیئنر اداکار شکیل کے انتقال پر شوبز انڈسٹری نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، اداکار قیصر خان نظامانی نے کہا ہےکہ اداکار شکیل کے جانے کا بہت افسوس ہوا. اعجاز اسلم نے شکیل کی تصویر لگا کر لکھا کہ شکیل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے کمال کام کیا. جاوید شیخ نے اداکار کے انتقال کو شوبز انڈسٹری کا بڑا نقصان قرار دیا.منظور قریشی نے اپنی اور شکیل کی ایک پرانی تصویر لگا کر لکھا کہ ہمارے پرانے دوست اور ساتھی شکیل کے اچانک انتقال نے پاکستان کی پوری ٹی وی برادری کو غمزدہ کر دیا ہے۔

    شکیل کے ساتھ میری وابستگی 54 سال پر محیط ہے جب ہم نے 1970 میں سید امیر امام کی ہدایت کاری میں پی ٹی وی کے ڈرامے "ہنی مون” میں ایک ساتھ اداکاری کی۔” 70 کی دہائی کے آخر میں قاسم جلالی کی ہدایت کاری میں بننے والے ثقافتی ڈرامے ’’گلجانہ‘‘ میں ہم شریک اداکار بھی تھے۔” انہوں نے 80 کی دہائی کے اوائل میں Ptv کے ڈرامے "پیوند” میں میری ہدایت کاری میں کام کیا۔وہ ایک شخص اور پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے آئیکونک سلیبریٹی ہیرو تھے. ہمایوں سعید نے لکھا کہ اداکار شکیل کے جانے کا بہت دکھ ہے اور یہ ایسا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا.

    اداکارہ شکیل یوسف چل

    شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف

    فلم ڈان کے حوالے سے امیتابھ بچن کا انکشاف