Tag: what happened

  • لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی

    لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی

    ‏لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فواد کو گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ کے لیے لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا،اگر آپ مقدمے کا اخراج چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ فورم ہے،

    قبل ازیں فواد چودھری کی گرفتاری کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے سماعت کا آغاز کیا،تین بار عدالت انتظار کرتی رہی، پولیس نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش نہ کیا، عدالت نے شام چھ بجے آئی جی پنجاب کو طلب کیا تو آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہو گئے، کمرہ عدالت وکلاء سے کھچا کھچ بھر گیا سرد موسم کےباوجود کمرہ عدالت میں شدید حبس تھی،وکلاء نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے،کمرہ عدالت کے باہر درجنوں پولیس اہلکار تعینات تھے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے

    وکیل فواد چودھری نے کہا کہ فواد چودھری کو پھر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا یہ بڑی الارمنگ صورتحال ہے کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں کیا گیا اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جایا جا چکا ہے،

    آئی جی پنجاب نے عدالت کے روبرو جواب جمع کرایا،آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ مجھے عدالتی فیصلے کا واٹس اپ پر مسیج آیا مجھے اس وقت پتہ لگا جب انھیں لے جایا جا چکا تھا،معزز عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پرافسوس ہے ،میں رحیم یار خان میں تھا ، جہاں پر سگنل کا بہت پرابلم تھامیرے ہوتے ہوئے کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہونگے ۔میرا ریکارڈ گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے ۔فواد چودھری اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہے اسلام آباد پولیس کے پاس وزارت داخلہ اور چیف سیکرٹری کے تمام لیٹر موجود ہے ۔فواد چودھری پنجاب پولیس کی حراست میں نہیں ہیں،مجھے اگر وقت پر پتہ چلتا تو میں فواد چودھری کو ہر صورت عدالت میں پیش کرتا، میں عدالت کی توہین سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا ،عدالت نے آئی جی پنجاب سے فواد چوہدری کے معاملے پر تمام تفصیلات ڈاکومنٹس کی صورت میں طلب کر لی

    جواد یعقوب ایڈیشنل ایڈوووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ مجسٹریٹ نے فوادچودھری کاراہداری ریمانڈ دیا،فواد چودھری کی غیر قانونی حراست کی درخواست یہ لیکر آئے ہیں،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ یہ آپ کے پاس کیا ریکارڈ ہے، یہ ایک کاپی مجھے دے دیں اور ایک وکیل کو دے دیں، آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ میرے پاس وٹس ایپ ریکارڈ ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس جو بھی ریکارڈ آئے گا وہ آفیشل ہی ہوگا،

    فواد چودھری کے وکیل سلمان صفدر نے دوران سماعت کہا کہ عدالت نے مکمل موقع دیا کہ یہ فواد چودھری کو پیش کریں لیکن انکی بدنیتی ہے کہ یہ عدالت عالیہ کے سامنے پیش نہیں کرنا چاہتے تین بجے تک عدالت نے مکمل وقت دیا لیکن عملدرآمد نہیں کیا عدالت ابھی 6 بجے بیٹھی ہے عدالت کا آئین کے آرٹیکل 199 میں بہت بڑا سکوپ ہے انہوں نے جان بوجھ کر فواد چوہدری کو فاضل عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا تین بجے سے 6 بجے تک یہ آئی جی اسلام آباد سے رابطہ نہیں کر سکے ان کی اس سے بڑی بدینتی اور کیا ہو سکتی ہے میں عدالت کے روبرو بہت سے حقائق رکھنا چاہتا ہوں عدالتی احکامات کا علم پورے پاکستان کو معلوم ہے لیکن پولیس کو معلوم نہیں ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ 4 مواقع دئیے لیکن انہوں نے پیش نہیں کیا، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ : پولیس نے فواد چودھری کے گھر ڈیفیس میں صبح 6 بجے چھاپا مارا،آج صبح دس بجے کے قریب فواد چودھری کو کینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، اسکے بعد سروسز ہسپتال میں میڈیکل کے لیے لے جایا گیا،جبکہ عدالت چوتھی مرتبہ اس کیس کو سن رہی ہے،انھوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی حراست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے،یہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ غیر قانونی حراست میں ہیں،حلانکہ فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی

    وکیل فواد چودھری نے کہا کہ انہوں نے 12 گھنٹوں کے اندر مقدمہ درج کیا، گرفتاری لے لی،یہ ایک سیاسی کیس بنایا گیا تاکہ الیکشن نہ ہو سکیں،ان کے اس عمل سے قانون حقوق متاثر ہو رہے ہیں لیکن عدالتی کی بھی توہین ہو رہی ہے،میرے دلائل ایک طرف ہیں اور پولیس کا کنڈکٹ ایک طرف ہے، ہم عدالت کے مشکور ہیں کہ عدالت نے اس کیس کو 4 مرتبہ سنا،فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے، پولیس رات کو آئی، کوئی دہشتگر تو نہیں پکڑنا تھا پولیس نے، اعظم سواتی اور شہباز گل کیخلاف ایک مقدمے کے بعد دوسرے مقدمے درج کئے گئے،

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

  • پی ٹی آئی رہنماء بدزبانی کے بعد غنڈہ گردی پر اتر آئے

    پی ٹی آئی رہنماء بدزبانی کے بعد غنڈہ گردی پر اتر آئے

    فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑیوں کو فرخ حبیب کی روکنے کی کوشش اور اہلکاروں سے تلخ کلامی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب نے فواد چودھری کو لے جانے والے اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی فواد چودھری کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوں ہی فواد چودھری کو لے جانے والی سیکیورٹی کی گاڑیاں ٹول پلازہ پر پہنچتی ہیں تو فرخ حبیب گاڑیوں کے آگے آ جاتے ہیں۔

    فرخ حبیب نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکا اور کہا کہ آپ لوگ توہین عدالت کر رہے ہیں فواد چودھری کو لاہور ہائی کورٹ نے طلب کیا ہے لیکن آپ لوگ پیش نہیں کر رہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فرخ حبیب کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو ان کی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تھوڑی دیر تک کوشش جاری رکھنے کے بعد فرخ حبیب سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے


    اس حوالے سے ایک صارف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بدزبانی کے ساتھ غنڈہ گردی پر اتر آئے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کے ساتھ فرح حبیب کو بھی موقع پر گرفتار کرنا چاہیئے تھا یہ کون ہوتے ہیں سرکاری گاڑی روکنے والے.

  • اسلام آباد کی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

    اسلام آباد کی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

    وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا، جس پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔ چاروں بچے جن میں ایک لڑکی و 3 لڑکے شامل ہیں اور ان کی ماں محفوظ و صحت مند ہیں۔ اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں بچوں کی پیدائش سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی۔ کامیاب آپریشن کے ذریعے پیدائش پر والدین خوشی سے نہال۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اسپتال کی ٹیم سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

    گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ کانت نے کیس کو کامیابی سے نمٹانے پر اپنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اور والدین کیلئے بھی نیک تمنائیں پیش کی ہیں واضح رہے ایسے بہت کم ہوتا ہے کہ کسی خاتون کے ہاں ایک ساتھ ایک سے زائد بچوں کی پیدائیش ہو.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تبوک میں "شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج” میں ایک سعودی خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی تھی مذکورہ سعودی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 12 برس قبل ہوئی تھی۔ حالیہ پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے ہر ایک کا وزن 950 سے 1100 گرام کے درمیان ہے۔ تمام بچوں کی صحت اچھی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہذا سابق ایم این ایز سے لاجز ، گاڑیوں سمیت دیگر تمام مراعات واپس لی جائیں گی جبکہ سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں.

    واضح رہے کہ مستعفی ارکان بدستور پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ہیں جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان میں سے اکثریت نے سرکاری گاڑیاں بھی واپس نہیں کیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان مستعفی تو ہو گئے تاہم وہ اپنے استعفوں کی تصدیق اس لیے نہیں کر رہے تھے کیونکہ انہیں تنخواہیں اور مراعات مل رہی تھیں جبکہ جب انہوں نے واپس آنا چاہا تو اسپیکر نے استعفے قبول کرلیئے.

    قومی اسمبلی حکام کے مطابق تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو اپریل کے اختتام پر 11 روز کی تنخواہ اور اس دوران ہونے والے قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کا معاوضہ بھی ادا کر دیا گیا تھا۔ جبکہ مئی کے مہینے کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہذا اسمبلی اجلاسوں اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا معاوضہ ویسے بھی شرکت سے مشروط ہے تو وہ اس کے حقدار تھے ہی نہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
    اردو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 15 سے زائد ارکان قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین تھے جو قانون کے مطابق ابھی تک اپنے عہدوں پر موجود ہیں ’ان میں سے آٹھ نے سرکاری گاڑیاں واپس کر دی ہیں جبکہ باقیوں نے گاڑیاں اور ڈرائیور بھی واپس نہیں کیے اور وہ اس گاڑی کو ملنے والا فیول بھی استعمال کر رہے ہیں۔

  • بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بن گئے بابر اعظم اس سے پہلے او ڈی آئی کرکٹر آف دی ائیر 2022 بھی قرار پائے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2022 کا کپتان بھی بنایا گیا ہے

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

    بھارت کے ویرات کوہلی کو ان کے ہم وطن شبمن گِل نے ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے، وہ 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف 3 سال بعد سینچری اسکور کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان کی ٹاپ 10 واپسی ہوئی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

    بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 144 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • رانا ثنااللہ سےلندن میں ملاقات،اگلی حکمت عملی کیا؟مبشرلقمان کو وزارت کی آفر،خبرآگئی

    رانا ثنااللہ سےلندن میں ملاقات،اگلی حکمت عملی کیا؟مبشرلقمان کو وزارت کی آفر،خبرآگئی

    لاہور:عمران خان نے اپنے پاوں پرخود ہی کلہاڑی ماری،پنجاب اور سندھ کی حکومتیں ختم کرکے اب بھگتیں سب کچھ ، ابھی توفواد چوہدری کی باری آئی ہے اور بھی گرفتارہونے والے ہیں، یہ کہنا تھا لندن سے سینیئرصحافی مبشرلقمان کا ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی رانا ثنااللہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں انٹری کرنے والے ہیں ،

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے دو صوبائی حکومتیں ختم کروا کراب سکون ہوگیاہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو دوائیں کھا کھاکھا کر اپنا ذہنی دباوختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان محسن نقوی کے خلاف اس لیے ہےکہ اس کو پتہ ہے کہ اب محسن نقوی جیسا شخص ان کو بے نقاب کرے گا

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام رک گئے ہیں ، اگریہ حکومت کرتے تو آج اس طرح رسوا تو نہ ہوتے جس طرح‌ ان کو ہونا پڑ رہا ہے ، چوہدری پرویز الٰہی بھی اب سوچتے ہوں گے کہ کیا ہوگیا، ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ملک میں بجلی کا بحران ہے اور ہمارے وزرا کا یہ حال ہےکہ وہ عجیب عجیب بیانات دے رے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی نظر سے خرم دستگیر کا یہ بیان گزرا کہ شہبازشریف کی ان تھک محنت کے نتیجے میں بجلی کا بحران ختم ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے ٹرین حادثات پراستعفی مانگا توانہوں نے انکار کردیا تھا

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس طرح کے بیانات دینے کا کیا فائدہ اگریہ کسی اور ملک میں ہوتے توتب کے عہدے دے فارغ کردیے جاتے، ان کا کہنا تھا کہ کیا شہبازشریف کھمبا بن کرلوگوں کو بجلی سپلائی کررہا ہے ، ایسا نہیں ہے ، یہ بھی ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کےبیانات سے ان کی اہلیت کا پتہ چلتا ہے ، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے تردید کردی ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ، اپنے حوالے سے وزارت ملنے کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ مجھے وزیربنایا جارہا ہے یا کہ نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب وزیربنائیں گے تو دیکھ لیں گے کہ یہ پیشکش قبول بھی کرنی ہے یا کہ نہیں

    بشریٰ بی بی کےمتعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بشری بی بی نے ریاست مدینہ کے دھجیئے بکھر کر رکھ دیئے اتنی زیادہ کرپشن کی کہ اپنے پہلے شوہر اپنے پہلے بچوں کو اربوں کا مالک بنا دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تو اور بھی بہت کچھ سامنے آئے گا

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہمیں اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے یہ ملک توڑا جارہا ہے اور اگراس پر بھی کوئی خاموشی اختیار کرتا ہے تو وہ مجرم ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو ملک کے لیے اپنی آوازبلند کرتے رہیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے استعفے دیئے ہیں اور اب اگروفاقی حکومت کوئی ایکشن لیتی ہےتو اس میں کوئی کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے بھی اپنے مخالفین کو جس طرح‌ پریشان کیا تھا ایسے ان کو ہونا پڑے گا

  • طالب علموں میں بڑھتا نشے  کا رجحان

    طالب علموں میں بڑھتا نشے کا رجحان

    طالب علموں میں بڑھتا نشے کا رجحان

    جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہہ اب بڑے تو بڑے ہمارے اسکول اور جامعات کے طالب علم بچے بھی نشے کے رجحان سے محفوظ نہیں ہیں حالیہ دنوں کچھ طالب علم بچیوں اپنی ساتھی طالب علم کو اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا کیوں اس نے انہیں نشہ کرنے سے منع کیا تھا اور ان ویڈیو ان کے والدین کو بھیجی تھی.

    صحافی ملک رمضان اسراء نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ؛ "سکارزڈیل امریکن انٹرنیشنل سکول لاہور کے مناظر، مبینہ طور نشے سے منع کرنے پر طالبہ نے بہن اور سہلیوں کے ساتھ مل کر ساتھی طالبہ پر تشدد کرڈالا تاہم اس واقعہ کی ایف آئی آر درج ہوگئی لیکن سوال یہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں نشہ پہنچا کر طالبات کو اس موزی مرض پر لگانے کا ذمہ دار کون؟”

    طاہر نامی صارف نے لکھا کہ "پراٸیویٹ اسکولز میں بچوں کی کیا خوب تعلیم و تربیت ہورہی ہے ماں باپ کو فرصت نہیں اور اساتذہ کو نوکری پیاری ہے۔ ڈیفینس BB بلاک DHA فیز 4 لاہور میں واقع پراٸیویٹ اسکول سکارزڈیل امریکن انٹرنیشنل میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر طالبات کا ساتھی طالبہ پر تشدد ، ویڈیو بھی بناتی رہیں۔”

    لیکن اصل سوال یہ ہے کہ سکولوں میں نشہ پہنچنے کا ذمہ دار کون ہے؟ اور پھر پمارے ملکی پولیس اور قانون نافض کرنے والے اداروں کے ہوتے ہوئے بھی سکولوں میں نشہ کون پہنچا رہا ہیں؟ لہذا جب ایسے لوگوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا وہ اس سب کے ذمہ دار ہیں تب تک کوئی بھی اس موذی مرض کا خاتمہ نہیں کرسکتا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

    ایک سروے کے مطابق اکثر طالب علم تب نشے کے عادی بنتے ہیں جب وہ امتحانات کی تیاری کے دنوں میں جاگنے کی نیت سے اس نشے کا آغاز کرتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ اس موذی کے عادی بن جاتے ہیں۔ کوینکہ بعض نشے سے انسان کا حافظہ انتہائی تیز ہوجاتا ہے اور اس میں بے پناہ توانائی آجاتی ہے جس کی بدولت وہ انسان دو اور تین تین دنوں تک جاگ سکتا ہے۔ لہذا طالب علموں کے والدین کو بھی چاہئے کہ اپنے بچوں پر ہمیشہ نظر رکھیں کہ وہ کن لوگوں کی محفل میں زیادہ وقت دیتے اور وہ کیا کررہے ہیں.

  • وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 تک محدود کرنے کا عندیہ

    وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 تک محدود کرنے کا عندیہ

    وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 تک محدود کرنے کا عندیہ

    کفایت شعاری کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور وزارتوں کے بجٹ میں 15 فیصد تک کٹوتی کی تجویز دے دی۔ مشکل معاشی حالات کے باعث اخراجات کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کفایت شعاری کمیٹی کی پہلی ہی بیٹھک میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مشکل معاشی حالات کے باعث کفایت شعاری کی آری وفاقی کابینہ ، سرکاری ملازمین اور وزارتوں پر چلےگی ۔ قومی کفایت شعاری کمیٹی نےپہلی ہی بیٹھک میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کی سفارش کر دی ہے۔

    حکومت کی کفایت شعاری کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور وزارتوں کے بجٹ میں 15 فیصد تک کٹوتی کی تجویز دے دی ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ وزارتوں کے بجٹ میں 15 فیصد کٹوتی کے ساتھ سرکاری اداروں میں پیٹرول، بجلی اور گیس کا استعمال محدود کیا جائے، جب کہ غیرضروری بیرونی دوروں اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اور دفاعی اخراجات میں کمی کی جائے۔ کفایت شعاری کمیٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ کے ارکان وفاقی وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد بھی 78 سے کم کرکے 30 تک محدود کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
    کفایت شعاری کمیٹی نے وفاقی وزارتوں کے 553 ارب روپےکے جاری سول اخراجات کا بھاری بوجھ صوبوں کو منتقل کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ کمیٹی نے18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کےدائرہ کار میں آنےوالی وزارتوں کی مکمل منتقلی پر زور دیا ہے۔ کمیٹی ارکان نےسماء کو بتایا کہ وفاقی وزارتوں کےجاری سول اخراجات میں سالانہ 125 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے۔ 609 ارب روپے سول اور ملٹری پینشن کا بل اس کے علاوہ ہے جو سالانہ 93 ارب روپے بڑھتا جا رہا ہے۔ کفایت شعاری کمیٹی سفارشات تیار کرکے 15 روز میں وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی  کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
    الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 43 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے بھجوائے گئے استعفعوں کے بعد ڈی نوٹیفائی کیا ہے جس کے بعد 43 قومی اسمبلی ممبران کی سیٹیں خالی قرار دے دیں گئیں ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 43 ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوا یے گئے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔ قومی اسمبلی میں اب پی ٹی آئی کے کتنے اراکین موجود ہیں ؟ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 27 اراکین موجود ہیں، جن میں منحرک اراکین کی تعداد 21 ہے جبکہ 6 اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور نہیں ہوئے۔ پرنس نوازالائی، ناصر موسی زئی اور غلام محمد لالی کا استعفی قبول نہیں ہوا جبکہ غلام بی بی بھروانہ طالب نکئی اورصالح محمد بھی رکن اسمبلی ہیں ۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

    واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کرلیے تھے جبکہ استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے 43 ارکان کے استعفے منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوادی تھی جبکہ اب قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد


    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والے تین مسافروں سے ایک ڈرون، 3 بیڑیاں اور 52 بیش قیمت اسمارٹ و آئی فون برآمد کرلیے۔ ملزمان سے 34 لیپ ٹاپ، 8 ٹیبلٹس و دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے جن کی مالیت 10 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔

    حکام کے مطابق کسٹمز چیکنگ بھانپ کر مسافروں نے سامان لاونج میں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن کسٹمز حکام نے تینوں ملزمان اختر عباس، زبیر خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا۔ اختر عباس کا یہ پانچواں جبکہ دیگر دو کا پہلا وزٹ تھا۔ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ادارے نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد کرلئے تھے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی حسین لہڑی نے دیگر عملے کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک پر ایک گاڑی سے چار سو موبائل فون بر آمد کرکے قبضے میں لے لئے تھے اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی تھی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا تھا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی تھی.

    جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے کسی قسم کے جرائم کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.