Tag: what happened

  • پاکستانی ڈاکٹرز ٹیم نے افریقی ملک چاڈ میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا

    پاکستانی ڈاکٹرز ٹیم نے افریقی ملک چاڈ میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا

    پاکستانی ڈاکٹرز ٹیم نے افریقی ملک چاڈ میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا

    پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے افریقی ملک چاڈ کے دارالحکومت اینجامینا میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا، پہلے ہی روز سو مفت آپریشن کئے گئے۔ میڈیکل ٹیم چاڈ کے طبی ماہرین کو تربیت بھی دے گی۔ جبکہ پاکستانی ماہرین امراض چشم کا فری آئی کیمپ اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارہ کامسٹیک، اسلامی ترقیاتی بینک اور لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے گیا ہے۔

    آئندہ چار روز میں چار سو سے زائد مزید مفت آپریشنز کئے جائیں گے۔ پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا آپریشن کے بعد معائنہ کرے گی۔ چاڈ کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو نابینا پن سے بچنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    کامسٹیک نے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مقامی اداروں میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی اور گلوکوما سرجری میں سولہ افریقی ماہرین امراض چشم کیلئے دو سالہ خصوصی پوسٹ گریجویٹ تربیتی پروگرام کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ پاکستانی میڈیکل ٹیم نے گذشتہ برس نائجر کے دارالحکومت نیامی میں بھی مفت آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

  • سرمایہ کاروں اور طلباء کیلئے انتہائی کم وقت میں وزٹ ویزوں کا اجرا خوش آئند اقدام.  فخر الدین دیوان

    سرمایہ کاروں اور طلباء کیلئے انتہائی کم وقت میں وزٹ ویزوں کا اجرا خوش آئند اقدام. فخر الدین دیوان

    پاکستان ،یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین فخر الدین دیوان نے 24گھنٹے میں وزٹ ویزا جاری کرنے کے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں ،سرمایہ کاروں اورطلبا ء کے لئے انتہائی کم وقت میں وزٹ ویزوں کا اجرا انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس کا سہرا کراچی کے قونصل جنرل بخیت اے الرمیثی کے سر ہے ۔

    ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے سے گفتگو کرتے ہوئے فخر الدین دیوان نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہر طرح کے تعلقات بالخصوص کاروباری تعلقات کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لئے بے پناہ پوٹینشنل ہے تاہم بعض اوقات ویزا ء کے اجرا کے چیلنجوں کی وجہ سے اس کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔

    انہوںنے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور اس نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت کو آزاد کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی مصنوعات کو متحدہ عرب امارات کی منڈیوں میں سخت مسابقت کا سامنا ہے ،پاکستانی کمپنیوں کو مسابقت اور حالات کو سمجھنے اور مقابلہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے سفر کرنا پڑتا ہے اور انتہائی کم وقت میں ویزوں کے اجراء کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی مارکیٹوں تک پہنچنے میں آسانی ہوئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے کہاکہ دبئی تعلیم، سیاحت اور کاروباروں کی تشہیر کا ایک مرکز بھی ہے جو پاکستان کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔انتہائی کم وقت میں ویزروں کے اجراء سے پاکستانیوں کے لئے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ہیں جسے تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

  • خدیجہ شاہ نے معافی مانگ لی، ویڈیو پیغام جاری

    خدیجہ شاہ نے معافی مانگ لی، ویڈیو پیغام جاری

    خدیجہ شاہ نے معافی مانگ لی، ویڈیو پیغام جاری

    خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیئے پر معافی مانگ لی ہے جبکہ انہوں نے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا انہیں اپنے کیئے پر شرمندگی ہے اور اپنے کیئے گئے عمل پر معافی چاہتی ہے اور کیئے گئے ٹوئیٹس پر بھی معافی طلب گار ہے، اور وہ سب ٹوئیٹ حذف کردی گئی ہیں. بیان کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا.
    https://twitter.com/waqas_amjaad/status/1662882715408949248

    تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خدیجہ شاہ نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے معافی مانگ بھی مانگی تھی، کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے آڈیو پیغام جاری کیا تھا جبکہ سوشل میڈیا جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ نے اعتراف کیا کہ وہ کور کمانڈر ہاوس پر حملے کے وقت وہاں موجود تھی۔

    خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہاکہ حملے کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئرکی، تاہم کسی کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے پر نہیں اُکسایا۔ خدیجہ شاہ نے کہا تھا کہ وہ سابق آرمی چیف کی نواسی ہیں اور فوجی زیادہ شہری کم ہیں، وہ خود کو گرفتاری کےلیے پیش کر رہی ہے، اپنی دہری شہریت ہونے کی بنا پر غیر ملکی سفارتخانے سے مدد لے رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    یاد رہے کہ اس سے قبل خدیجہ شاہ اپنے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران پچھلے دروازے سے فرار ہوگئی تھی۔ تاہم خدیجہ شاہ نے مانا تھا کہ اس نے غصے اور جذبات میں فوجی قیادت کیخلاف نامناسب ٹوئٹ کیے تھے تاہم وہ ڈیلیٹ کردیئے تھے۔

  • دفاعی اداروں اور قومی تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار، مینار پاکستان پر یوم تکبیرکانفرنس

    دفاعی اداروں اور قومی تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار، مینار پاکستان پر یوم تکبیرکانفرنس

    سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، وکلاء اورتاجر رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ کی عظیم الشان تکبیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ہم بھوکے رہ لیں گے لیکن سی ٹی بی ٹی جیسے کسی معاہدہ پر دستخط قبول نہیں کریں گے۔ہم دشمن کا کوئی بھی ایجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دفاعی اداروں اور تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہیں، ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے۔


    مینار پاکستان جیسا اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ عوام الناس ہر شہر میں کریں گے۔ بلوچ عوام محب وطن ہیں، ان کی محرومیاں ختم کریں گے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔ملکی مسائل کا حل باہم مذاکرات سے نکالا جائے۔ملکی میڈیا کو بھی نظریہ پاکستان کے احیا کے فروغ اور قوم کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔مینار پاکستان کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس میں مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے کارکنان سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تکبیر کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، چوہدری محمد سرور، لیاقت بلوچ، مولانا عبدالخبیر آزاد،غلام محمد صفی، پیرسید ہارون علی گیلانی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر،سیف اللہ خالد، عظمیٰ حمید گل،یعقوب شیخ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد،قبائلی رہنما نواب ظفر اللہ خاں شاہوانی،علامہ آغا سید جواد نقوی، حافظ عبدالغفار روپڑی،مولانا فضل الرحیم اشرفی،سردار بشن سنگھ ،فیصل ندیم،علامہ زاہد محمود قاسمی،علامہ ناصر مدنی، مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری شفیق الرحمن، انجینئر حارث ڈار، حافظ خالد ولید، قبائلی رہنما میر شاہ جہاں، انور گلزئی، رانا محمدا شفاق، مقتدر اختر شبیر ایڈوکیٹ، احسان اللہ منصور، چیئرمین پیاف شیخ فہیم الرحمان،شیخ نعیم بادشاہ،رانا انتظار، انجینئر حارث ڈار،احسان چودھری، انجینئر عادل خلیق،ڈاکٹر عبدالمتین،حافظ عثمان شفیق ،عدیل عامر،تاجر رہنما نعیم میر،ریاض احمد احسان، محمد انس،عبدالحفیظ ایڈوکیٹ ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہاکہ ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالہ سے پاکستانی قوم کبھی کمپرومائز نہیں ہو نے دے گی۔لاکھوں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا انسانی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں دیں گے۔ہم واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ دفاعی اداروں اور تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیںجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جو لوگ ان حملوں میں ملوث تھے انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں، البتہ جو لوگ اس واقعہ میں ملوث نہیں اور بے گناہ ہیں ان کو رہا کر دینا چاہئے۔خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ چند برسوں میں ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا گیا، ملکی اداروں کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالنا چاہئے۔ملکی میڈیا کو بھی نظریہ پاکستان کے احیا کے فروغ اور قوم کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے یوم تکبیر کے موقع پر آج مینار پاکستان سے یہ پیٖغام دیا ہے کہ قومی ادارے ہمارے ہیں انکی عزت ہماری عزت ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم میں نظریہ پاکستان کاشعور بیدار کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ پوری قوم ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ شہدا پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ملک میں دفاعی اداروں و تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، بلوچستان کے بھائیوں کی تقریریں سن رہا تھا میں انکو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم مانتے ہیں بلوچستان محرومیوں کا شکار ہے، بلوچستان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ بلوچستان کے لوگوں کو یقین دلاتا ہون کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے ہی ہے، بلوچستا ن میں جو معدنیات ہیں انکواستعمال کریں تو پاکستان دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جو لوگ اس میں ملوث تھے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں نے جناح ہاوس کو جلایا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، سب سے زیادہ ندامت اسوقت ہوئی جب ہماری پاک فوج کے جوان سڑک پر جا رہے ہیں اور شرپسند انہیں پتھر مار رہے ہیں، اگر یہ ایکشن دشمن کرتا تو فوج جواب دیتی لیکن پاک فوج نے عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش کو ناکام بنایا، پاکستان کی فوج کے جوانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ایٹمی پروگرام کے خلاف بیرونی سازشیں ناکام بنائیں گے۔کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کی بقا اور سلامتی کے تحفظ لیے پوری قوم متحد و بیدار ہے۔ملکی مسائل کا حل باہم مذاکرات سے نکالا جائے۔ چیئرمین رویئت ہلال کمیٹی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے تکبیر کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج یوم تجدید عہد کا دن ، پاکستان اسلام کا قلعہ اور اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے وطن عزیز پاکستان کو بنانے میں ہمارے بڑوں نے کردار ادا کیا پاکستان بچانے میں ہماری اولادیں بھی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ہم دشمن کا کوئی بھی ایجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان اسلام کا قلعہ، یہ ملک ہمارا، اسکی افواج بھی ہماری ہیں،آج پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان محفوظ ہے تو عالم اسلام محفوظ ہے ۔ھدیۃ الھادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی او رغلا م محمد صفی نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، آج پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے سائے تلے اجتماع کر کے بھارت کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر رکھ دیا اور پیغام دیا کہ دشمنو، یہ قوم آج بھی صرف بیدار نہیں بلکہ متحد بھی ہے۔اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانے والوں کو نہیں بھولیں گے، اگر ہمسایہ ملک میں دشمن کی سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں تو پاکستان ہمارا گھر ہے، سازش کا جو جال بننے کی کوشش کی گئی وہ کامیاب نہیں ہو گی۔

    کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کا کہنا تھا کہ جب تک یہ سبز ہلالی پرچم موجود ہیں پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ پاکستان کے تحفظ کے لئے ہم شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں مل بیٹھ کر پاکستان دشمنوں کی خواہشات کو خاک میں ملانا چاہئے۔جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، سیف اللہ خالد اوریعقوب شیخنے کہاکہ جب تک نبی ؐ کے غلام زندہ ہیں پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان اسلام کا دیس اور ہم اسلام کے متوالے ہیں۔ اس ملک میں کرپشن کے خاتمے، ڈیموں کی تعمیر و ترقی کے نعرے لگے لیکن آج غلبہ دن کا نعرہ لگانے والے میدان میں آئے ہیں جنہیں کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔یہ تشدد پسندوں کا نہیں بلکہ امن کا نعرہ لگانے اورفساد کو مٹانے والوں کا اجتماع ہے۔مسلح افواج کی تنصیبات پر حملوں کو قبول نہیں کر سکتے۔نو مئی کے ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہئے۔امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، مسلم لیگ ہی پاکستان بچائے گی۔پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ،نو مئی کو جو ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ ہم بھوکے مر جائیں گے مگر سی ٹی بی ٹی ہر دستخط نہیں کرنے دیں گے ۔جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ حمید گل نے کہاکہ جوہری صلاحیت کا حصول پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ دنیا خوف سے ہمارے بم کو اسلامی بم کہتی ہے۔جوہری صلاحیت ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔،علامہ آغا سید جواد نقوی، حافظ عبدالغفار روپڑی،جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی،سردار بشن سنگھ ، ڈاکٹر عبدالغفور راشدعلامہ زاہد محمود قاسمی،تاجر رہنما نعیم میر،علامہ ناصر مدنی،فیصل ندیم، مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری شفیق الرحمن، انجینئر حارث ڈار، قبائلی رہنما میر شاہ جہاں، انور گلزئی، رانا محمدا شفاق، مقتدر اختر شبیر ایڈوکیٹ،حافظ خالد ولید، احسان اللہ منصور، چیئرمین پیاف شیخ فہیم الرحمان،شیخ نعیم بادشاہ،رانا انتظار، انجینئر حارث ڈار،احسان چودھری، انجینئر عادل خلیق،ڈاکٹر عبدالمتین،حافظ عثمان شفیق ،عدیل عامر،ریاض احمد احسان، محمد انس،عبدالحفیظ ایڈوکیٹ و دیگر نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، ایٹمی پاکستان کے خلاف مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ پاکستان امت مسلمہ کا دفاع کرے گا، اتحادسے ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں ایٹمی پروگرام کے خلاف خوفناک سازشیں کر رہی ہیں۔ہم آئی ایم ایف کے نہیں اللہ کے احکامات کے پابند ہیں۔قرضوں کے نام پرکسی کو ملکی دفاع گروی رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تکبیر کانفرنس کا اعلامیہ

    ٭ یوم تکبیر کے تاریخ ساز موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام آج مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان تکبیر کانفرنس کے انعقاد پر ہم اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم میں نظریہ پاکستان کاشعور بیدار کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔ ان شاء اللہ

    ٭ آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ پوری قوم ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

    ٭ شہدا پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

    ٭ ملک میں دفاعی اداروں و تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، البتہ جن لوگوں پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

    ٭ وطن عزیز میں شدید مہنگائی، بجلی و پٹرول کی بے انتہا قیمتوں اور ٹیکسوں کی بھرمار سے کاروبار تباہ اور انڈسٹری کا چلنا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں کم کرے، عوام کی معاشی مشکلات کم کرنے اور روزگار کے مواقع میسر کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

    ٭ شدید مہنگائی سے بچوں کو تعلیم کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔حکومت نوجوانوں کی تعلیم کا بوجھ خود اٹھائے،یکساں نظام تعلیم کی طرح تعلیمی اداروں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔

    ٭ عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التواء ہیں اورسالہا سال گزرنے پر بھی لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا۔ اتفاق رائے سے ایسا نظام انصاف ترتیب دیا جائے جس سے مختصر وقت میں لوگوں کو انصاف میسر آ سکے۔

    ٭ صحت کی ناکافی سہولیات اور مہنگی ترین ادویات عوام کا بنیادی مسئلہ ہے۔ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں کی ناگفتہ بہ حالت کو درست کیا جائے۔ دور دراز دیہاتی علاقوں تک بھی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    ٭ اگر حکومت وقت عوام کو بنیادی حقوق اور ضروریات فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور مستعفی ہو۔

    ٭ مرکزی مسلم لیگ اس بات کا عہد کرتی ہے کہ خدمت خلق کی سیاست کو جاری رکھتے ہوئے حکومتی وسائل کے بغیر ہی عوام پاکستان کی مشکلات حل کرنے کےلئے بھر پور کوشش کرتے رہیں گے۔

    ٭ مقبوضہ کشمیر میں جی 20کے اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور بھارت کو شہ دینے کے مترادف ہے۔چین، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی طرف سے جی 20اجلاس کا بائیکاٹ خوش آئند اقدام ہے۔

    ٭ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ مظلوم کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ٭ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فی الفور حل کیا جائے۔

    ٭ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس بات کا بھی مطالبہ کرتی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے قائدین جو بھارتی جیلوں میں ناحق قید ہیں ، ان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ قائدین تحریک آزادی کشمیر کو عمر قید اور پھانسی کی سزائیں دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ان سزاؤں کو فی الفور ختم کیا جائے۔

  • قوم 9 مئی سےنفرت جبکہ 28 مئی سے محبت کرتا رہے گا. میاں نواز شریف

    قوم 9 مئی سےنفرت جبکہ 28 مئی سے محبت کرتا رہے گا. میاں نواز شریف

    قوم 9 مئی سےنفرت جبکہ 28 مئی سے محبت کرتا رہے گا. میاں نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کابچہ بچہ9مئی سےنفرت اور 28مئی سےمحبت کرتارہےگا،کسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، لیکن کسی کومیلی آنکھ سےدیکھنےکی اجازت بھی نہیں دے سکتے،ملک کوکئی سال پیچھےدھکیلنےوالےآج بےنقاب ہوگئے۔ یوم تکبیرکی سلورجوبلی کے موقع پرلاہورکے لبرٹی چوک میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس سے ن لیگ کی چیف آرگنائرز مریم نوازنے خطاب کیا، جلسے کے دوران پارٹی قائد نوازشریف کا پیغام سنایا گیا۔ اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ یوم تکبیرپرتمام اہل وطن کومبارکباد پیش کرتاہوں،25 سال پہلےہمیں تاریخ کی بہت بڑی آزمائش کا سامناتھا،ایک طرف عوامی امنگیں،دوسری طرف بڑی طاقتوں کی دھمکیاں تھیں،سب کویاد ہو گا کہ وہ کس طرح کی دھمکیاں تھیں،ایک جانب پاکستان کےوقارکامعاملہ اوردوسری طرف مشکلات کاڈراورخوف تھا،امتحان کی اس گھڑی میں اللہ نے ہمارا ہاتھ پکڑااورہمیں حوصلہ دیا،اللہ نےہمیں ہمت اوردرست فیصلہ کرنےکی توفیق عطافرمائی۔

    انہوں نے کہا کہ جیسےپتاچلاکہ بھارت نےدھماکےکیےفوراًکہادھماکوں کی تیاری کریں،عالمی دباؤ کے باجود ایٹمی پروگرام مکمل کیا،اللہ کےفضل سےآج کےدن پاکستان دنیاکی7ویں ایٹمی طاقت بن کرابھرا،ایبسلوٹلی ناٹ توبہت کہاجاتاہےلیکن یہ ہوتاہےایبسلوٹلی ناٹ۔ نوازشریف نےکہا کہ خواہش تھی کم ازکم دنیاکی7ویں اقتصادی اورمعاشی طاقت بھی بنیں، افسوس سےکہتا ہوں کچھ لوگوں نےمیری ٹانگیں کھینچنا شروع کردیں،1993میں ایساہوا، پھر 1999میں اورپھر2017میں بھی ایسا ہی ہوا،نجانےان لوگوں کوملک کےساتھ کیا بیرہے؟اللہ نےجب بھی موقع دیادل اورجان خلوص کےساتھ آپ کی خدمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہنستےبستےملک کوخراب کردیناچاہتےہیں،موازانہ کرناچاہیےان لوگوں سےجنہوں نےپاکستان کی تباہی کی،ملک میں سی پیک منصوبے کون لےکرآیا؟فائٹرایئرکرافٹ جےایف17کس کےدورمیں بنے؟پچھلی حکومت نے4 سال میں کیوں موٹروے نہیں بنائی؟کیا کسی اورنےدوسری کوئی موٹروےبنائی؟ساری ہم نےبنائیں،پاکستان میں موٹرویزکاجال کس نے بچھایا؟چترال میں30ارب روپےسےلواری ٹنل کس نےمکمل کی؟ لیگی قائد نے کہا ملک سےدہشتگردی کس نےختم کی؟کراچی کاامن کس نےبحال کیا؟لوگوں سےپوچھیں لوڈشیڈنگ کس نےختم کی؟افسوس ہےتینوں بارمجھےاس مقدس مشن کوآگے بڑھانےسےروکاگیا، اپنی قوم کواپنی اولادسمجھا،بزرگوں کواپنابزرگ سمجھا،2017میں روٹی2روپےکی تھی،آج15روپےکی ملتی ہے،آٹا33روپےفی کلوملتاتھا،آج120روپےکا ہوگیا ہے،2017جب میں وزیراعظم تھاتوڈالر104روپےپرتھا، دفاعی،اقتصادی، سیاسی،معاشی، معاشرتی میدان میں ہم نےخدمت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نوازشریف نے کہا کہ لیگی قائد نے کہا کہ جلاؤگھیراؤکیلئےیہ ملک نہیں دیاگیابلکہ ترقی اورخوشحالی کیلئےدیا،یہ وطن 28مئی جیسےروشن دن کےلیےعطاکیاگیاہے،اللہ نےہمیں یہ وقت9مئی جیسےیوم سیاہ کےلیےنہیں دیا،ملک کوکئی سال پیچھےدھکیلنےوالےآج بےنقاب ہوگئےہیں،کسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، لیکن کسی کومیلی آنکھ سےدیکھنےکی اجازت بھی نہیں دے سکتے،9مئی اور28مئی دوالگ الگ علامتیں ہیں اورہمیشہ رہیں گی اوریقین ہے کہ پاکستان کابچہ بچہ9مئی سےنفرت،28مئی سےمحبت کرتارہےگا۔

  • حج آپریشنز کے دوران دواؤں کےٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

    حج آپریشنز کے دوران دواؤں کےٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

    حج آپریشنز کے دوران سعودی عرب میں دواؤں اورخوراک کےٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔جس پرسابق ڈائریکٹرجنرل حج ساجدمنظوراسدی کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورطلحہ محمود نے کہا ہے کہ ساجدمنظوراسدی کیخلاف شکایات موصول ہوئیں اورکچھ شواہد بھی ملےہیں، تحقیقات میں ساجد منظوراسدی کیخلاف کرپشن ثابت ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا جائے گا ۔

    حج آپریشنز کے دوران سعودی عرب میں دواؤں اورخوراک کےٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔جس پرسابق ڈائریکٹرجنرل حج ساجدمنظوراسدی کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورطلحہ محمود نے کہا ہے کہ ساجدمنظوراسدی کیخلاف شکایات موصول ہوئیں اورکچھ شواہد بھی ملےہیں، تحقیقات میں ساجد منظوراسدی کیخلاف کرپشن ثابت ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا جائے گا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیرمذہبی امور کے مطابق فریضہ حج کے دوران اور بعد میں حج سے متعلق آڈٹ کیاجائے گا،کوئی بھی آفیسر یا ملازم کرپشن میں ملوث پایا تو کوئی معافی نہیں ملےگی۔ طلحہ محمود نے واضح کیا کہ معاونین حج نےحاجیوں کی خدمت میں کوتاہی کی توڈی پورٹ کردیا جائے گا اور حج اخراجات بھی انہی سے لیے جائیں گے ۔

  • پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پنجاب حکومت نے پرپی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے جبکہ نگران وزیر اطلاعات عامر میرنے گرفتارخواتین سے ناروا سلوک کے پروپیگنڈے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے شرپسند حملوں میں ملوث خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جا رہی،ایک نام نہاد سیاسی پارٹی اپنے مذموم مقاصد کے لیے خواتین بارے زہریلا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قید 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے، قیدی خواتین خود بھی اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں، پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نگران وزیر نے کہا کہ 9 مئی کی شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی یے۔ تاہم عامرمیر نے کہا کہ عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں،جھوٹ کی دوکان چلانے والے بلوائی کو شرم کرنی چاہئے۔

  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز کردیا گیا

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز کردیا گیا

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز کردیا گیا

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل کا چترال سے آغاز ہو گیا، سکروٹنی کا عمل ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ سے منسلک کیا گیا ہے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں ایکشن میں نظر آنے والے 35 کلبز اس عمل کا حصہ بنے، سکروٹنی کا سلسلہ بتدریج ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

    تاہم یاد رہے کہ پی ایف ایف آئین کے مطابق غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کیلِئے کلبز کی صاف اور شفاف انداز میں سکروٹنی پہلا قدم ہے،اس عمل کو ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے ساتھ منسلک کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ڈیٹا کے مطابق کھلاڑیوں اور کلبز کی مکمل جانچ پڑتال ہو سکے، سکروٹنی آفیسرز، میچ کمشنرز اور ریفریز کلبز کی رپورٹس اور فراہم کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ تمام معاملات کی نگرانی اور معاونت کیلئے سکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے ۔

  • نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برونز میڈلز جیت لیے

    نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برونز میڈلز جیت لیے

    نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برونز میڈلز جیت لیے

    کوئٹہ میں چونتیسویں نیشنل گیمز جاری ہیں، ایتھلیٹ جوڈو اور ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے بھی آرمی نے اپنے نام کرلئے جبکہ نیشنل گیمز میں آرمی نے مزید چار گولڈ، دو سلور اور تین کانسی کے میڈلز جیت کر میدان مار لیا، واپڈا تین گولڈ ، چھ سلور اور دو کانسی کے ساتھ دوسرے اور ایچ ای سی دو گولڈ اور دو کانسی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹینس مقابلوں کے مینز ڈبلز کے فائنل میں آرمی کے حذیفہ عبد الرحمان اور عبداللہ عدنان نے اٸیر فورس کے محمد شعیب اور یوسف خلیل کو 4-6، 0-6 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ویمنز ڈبلز کا فائنل واپڈا کی سارہ خان اور اوشنا سہیل کے نام رہا ۔ فائنل میں واپڈا ہی کی ایشا جواد اور مہک کھوکھر کو 0-6، 1-6 سے شکست دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مینز سنگلز میں عقیل خان اور حذیفہ عبد الرحمان فائنل میں پہنچ گئے، واپڈا کے عقیل خان نے ایئر فورس کے یوسف خلیل کو 2-6 سے جبکہ آرمی کے حذیفہ عبد الرحمان نے فیورٹ سمجھے جانے والے ایئر فورس کے شعیب خان کو 2-6، 0-6 سے شکست دیکر اپ سیٹ کیا۔ تاہم واضح رہے کہ قومی اسپورٹس ایونٹ میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر ایک سو اکیاون گولڈ، ایک سو تین سلور اور چھیالیس برونز جیت رکھے ہیں۔

  • ڈاکٹر نادیہ عزیز کے بعد اعجاز الحق  نے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    ڈاکٹر نادیہ عزیز کے بعد اعجاز الحق نے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    ڈاکٹر نادیہ عزیزکے بعد اعجاز الحق نے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    سابق صدر جنرل ضیاء کے صاحبزادے اعجاز الحق نے بھی پی ٹی آئی سے دوری اختیار کرلی ۔ اور کہا ہے کہ عمران خان سے اتحاد کیا تھا مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں کبھی ضم نہیں کیا ۔ اعجازالحق نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ۔

    اعجازالحق نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں انتخابی اتحاد کیا تھا ، میڈیا نے ضم کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا ،مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں کبھی ضم نہیں کیا، الیکشن کمیشن ریکارڈ درست کر لے ۔سربراہ مسلم لیگ ضیا نے مزید کہا نو مئی کےواقعات کی شدید مذمت کر چکا ہوں ، میرے والد نے وردی میں جان دی تھی ، پاک فوج کیخلاف جو بھی آوازاٹھائے گا اس کے سامنےدیوار بنیں گے۔

    ادھر سرگودھا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بھی پی ٹی آئی سمیت سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، حالات اور واقعات ملکی سیاست اور سالمیت کیلئے اچھے نہیں، ہمیشہ تشدد سے پاک سیاست کی، اس طرح کی سیاست مزید جاری نہیں رکھ سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیں جان سےزیادہ پیاری ہے، پاک فوج کی عزت پرکوئی حرف قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت اور استحکام فوج کی وجہ سے ہے، ہمارے شہداء کی بہت قربانیاں ہیں اور انہی کی وجہ سےملک قائم ہے، اپنی پاک افواج کےساتھ کھڑی ہوں، 9 مئی کو سرگودھا میں جوواقعات ہوئےمیں اس کاحصہ نہیں تھی، آئندہ بھی مجھےکسی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائیں گے۔

    جبکہ اس کے علاوہ اوورسیز رہنماء بھی پی ٹی آئی چھوڑنے لگے ہیں، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی کے پرتشدد احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز رہنماء بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر جانے لگے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ سید طارق محمود الحسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ پریس کانفرنس میں اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔