ٹھٹھہ: فارما ویلفیئر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے تحفظ قرآن ریلی

ٹھٹھہ،باغی ٹی و( نامہ نگار راجہ قریشی) فارما ویلفیئر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے تحفظ قرآن ریلی
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ فارما ویلفیئر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے تحفظ قرآن پاک ریلی ایدھی سینٹر سے پریس کلب ٹھٹھہ تک پاشا جنید قریشی، مکیش دیو، واحد بروہی، شہروز چانگ، ندیم سولنگی، مرتضیٰ شاہ، مصطفیٰ میمن، شہباز میمن اور دیگر کی قیادت میں نکال کر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی، شرکاء نے سوئیڈن حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسلام دشمن عناصروں اور سوئیڈن حکومت کے خلاف سخت اقدامات کریں مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں دنیا بھر میں رہنے والے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں انہوں کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے پر سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی گستاخی نہ کر سکے۔

Comments are closed.