اسلام آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا ، ممکنہ صورت حال کے پیش نظر حکومت کی تیاریاں

0
39

اسلام آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا ، ممکنہ صورت حال کے پیش نظر حکومت کی تیاریاں

باغی ٹی وی : تحریک لبیک پاکستان کی طرف سےاسلام آباد دھرنے کے اعلان اورممکنہ ملک گیر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں راستے بند ہیں اور سڑکیں‌ویران ہیں‌. راولپنڈی میٹرو بھی بند ہے . فیض آباد کے قرب و جوار میں دکانیں ہوٹل بند ہیں. اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی کے لئے موجود ہے
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک لبیک نے فرانس کی اشیا کے بائیکاٹ اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد حکومت تحریک لبیک کے خلاف متحرک ہو گئی ۔

حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے احتجاج اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سڑکیں بند کرنا شروع کردیں ۔ مین شاہراہوں پر بڑے بڑے کینٹینر لگا کر اسلام آباد جانےوالے تمام راستے سیل کردیئے ۔ تاہم حکومت نے تاحال اس حوالے سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا بیان آیا ۔

Leave a reply