ٹرمپ کے استقبال پر سو کروڑ خرچ ،دوسری جانب بھارتی شہری کی لاش امریکہ سے لانے کے لئے جمع کیا گیا چندہ
ٹرمپ کے استقبال پر سو کروڑ خرچ ،دوسری جانب بھارتی شہری کی لاش امریکہ سے لانے کے لئے جمع کیا گیا چندہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر ہیں، مودی سرکار نے ٹرمپ کے استقبال پر سو کروڑ خرچ کرنے کے دعویٰ کیا ہے دوسری جانب امریکہ میں ہی قتل ہونے والے بھارتی شہری کی لاش کو بھارت لانے کے لئے چندہ جمع کیا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کوئی تعاون نہیں کیا
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک 31 سالہ بھارتی شہری منندر سنگھ ساہی کو ایک دوکان پر نقاب پوش نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ بھارتی علاقے کرنال کا رہنے والا منندر سنگھ کے دو بچے ہیں جن کی عمر پانچ اور نو سال ہے۔ منندر سنگھ چھ ماہ قبل امریکا گیا تھا،
بھارت کا میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کی خبروں کو دکھانے میں لگا ہوا ہے۔ وہ یہ دکھانے میں مصروف ہے کہ صدر ٹرمپ کا کتنے لوگ استقبال کریں گے، ان کے لئے کون کھانا بنائے گا اور ان کے ساتھ کون کون آ یا ہے، ٹرمپ کی بیٹی نے کیسے کپڑے پہنے ہیں، ٹرمپ کی اہلیہ جب چلتی ہیں تو کیسی لگتی ہیں، انہوں نے ٹرمپ کے شادی شدہ ہونے کے باوجود کیوں ٹرمپ سے شادی کی، ٹرمپ اور میلانا کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی جب ٹرمپ نے میلانیا سے فون نمبر بھی مانگ لیا تھا،بھارتی میڈیا یہ سب کچھ دکھا رہا ہے لیکن اس کے پاس امریکہ میں قتل ہونے والے بھارتی شہری منندر سنگھ کی خبر دکھانے کا وقت نہیں ہے، جس کی لاش کو ہندوستان واپس لانے کے لئے وہاں ایک پیج بنایا گیا ہے جس میں چندہ جمع کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس حوالہ سے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی ہے