ٹرسٹ اسپتالوں کی صوبوں کومنتقلی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

0
34

ٹرسٹ اسپتالوں کی صوبوں کومنتقلی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 18 ویں ترمیم کے بعد ٹرسٹ اسپتالوں کی صوبوں کومنتقلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کوآئندہ سماعت پرطلب کر لیا.

جھوٹی گواہی دینے والے پھنس گئے، سپریم کورٹ نے کیا حکم دے دیا؟

عدالت نے پنجاب اورسندھ حکومت کوبھی نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے سندھ اورپنجاب کی نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم دے دیا، نظرثانی درخواستوں پرفیصلے تک اسپتالوں کو فنڈزجاری کرنے کا حکم دے دیا،

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ ٹرسٹ اسپتال صوبوں کومنتقل نہیں ہوسکتے، وفاقی حکومت اسپتال  دوبارہ صوبوں کومنتقل کرنا چاہتی ہے، وفاقی حکومت نےاٹارنی جنرل سے قانونی رائے مانگی تھی ،جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ وفاق نے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائرنہیں کی، کیاحکومت خود ہی عدالتی فیصلے پرنظرثانی کررہی ہے؟

پرائیویٹ سکول میں بچہ داخل کروانے کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملہ دوبارہ وفاقی کابینہ میں رکھاجائے گا،عدالت نے کہا کہ اسپتالوں کا براحال ہوچکا ہے،وفاق فنڈزدے رہا ہے نہ صوبے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی .

Leave a reply