تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم
کمرہ عدالت میں موبائل فوٹیج بنانے پرمریم نوازبرہم ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو احتسابع عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پرکمرہ عدالت میں ایک شخص نے مریم نواز کی ویڈیو بنائی جس پر مریم نواز غصہ میں آ گئیں اور کہا کہ تم کون ہواورکیوں کٹہرے میں میری ویڈیو بنا رہےہو؟ مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدرنے ویڈیو بنانےوالےشخص کا موبائل قبضہ میں لے لیا ،لیگی وکلا نے ویڈیو بنانے والے شخص کوکمرہ عدالت سے باہرنکال دیا
فریقین کے وکلاء عدالت میں دلائل دے رہے ہیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود ہے.
احتساب عدالت کےجج امیرمحمد خان سماعت کررہے ہیں ،کمرہ عدالت میں ن لیگی کارکنان کی جانب سے نعروں پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے .
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
امکان ہے کہ آج مریم نواز کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا بلکہ انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے گا،
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے راستے بند کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری احتساب عدالت کے باہر موجود ہے.