جھنگ احساس کفالت پروگرام سنٹر میں عورت کے بچی کو جنم دینے کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق توجہ دلاﺅ نوٹس رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے جمع کروایا نوٹس کے متن میں تحریر کیا گیا کہ جھنگ احساس کفالت پروگرام سنٹر آئی عورت نے بچی کو جنم دے دیا لیکن بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے نومولود بچی جاں بحق ہو گئی-
متن کے مطابق جھنگ کی رہائشی 30سالہ زبیدہ بی بی مائی ہیر سٹیڈیم میں قائم احساس کفالت سنٹر پر رقم وصول کرنے آئی تھی جہاں پر حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی –
ریسکیو 1122 سے پہنچنے قبل ہی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا جبکہ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی کفن میسر نہ ہونے پر بچی کی نعش کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر ورثاءکے حوالے کی گئی-
متن میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟-








