جنیوا: پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔
باغی ٹی وی: یو این انسانی حقوق کمشنر وولکرترک نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کہا کہ دنیا میں 20 سے زائد تنازعات جاری ہیں جن میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے بھارتی ریاست منی پورمیں تشدد اور بے دخلی کےمسئلےکےحل کیلئے بھی بات چیت پر زور دیا، کشمیری نمائندگان نے بھی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں بھارتی اقدامات پر مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں وولکر ترک نے بتایا کہ بھارت میں قدغن والے قوانین کا استعمال کرکے کشمیریوں کے حقوق دبائے جا رہے ہیں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراسانی کا سامنا ہے، اور اس کے نتیجے میں بے جا گرفتاریاں اور شہری آزادیوں کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری
انسانی حقوق کمشنر نے بھارت کی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور زبردستی بے دخلی کے مسئلے کو اجاگر کیا اور اس کے حل کے لیے امن مذاکرات اور انسانی حقوق پر مبنی اقدامات پر زور دیاکشمیر کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے بھارت کی منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا۔
کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے بھارت کے جمہوری دعووں اور کشمیری عوام پر جابرانہ قوانین کے نفاذ کے درمیان تضاد پر روشنی ڈالی، کہا کہ یو اے پی اے جیسے قوانین خوف و ہراس پھیلانے اور اختلاف رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل
آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے بھی یو این ایچ آرسی کی بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ میں جمہوریت کا نقاب اترنے پر شرمندہ ہونا چاہیے۔
کشمیر کے وفد نے اجلاس میں اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر سے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک تیسری رپورٹ کی درخواست کریں گے تاکہ عالمی برادری کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔
ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ








