مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی...

ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ،8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور...

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے شہرسوات ،مینگورہ شہر اور گرد و...

این اے 15 مانسہرہ : نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کے خلاف اپیل مسترد

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف دوسری اپیل بھی مسترد کردی۔

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتفاق ہو گیا، ایم کیو ایم نے گزشتہ روز وزیراعظم کے لئے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا، امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وزارت عظمیٰ کیلئے نواز شریف کو سپورٹ کرے گی، ن لیگ کے قائد 8 فروری کے انتخابات کے بعد وزیراعظم ہوں گے اور سندھ میں بھی ہم مشترکہ حکومت بنائیں گے، ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کراچی کے حلقہ 242 پر شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس میں درخواست گزار حسنین چوہان نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا شہباز شریف نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے، آر او کا فیصلہ کالعدم دے کر شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جائیں، الیکشن ٹربیونل نے درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد اس کی اپیل مسترد کردی تاہم تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیب نے نواز شریف اور اہلخانہ کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹیگیشن بند کر دی

واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی الیکشن ٹربیونل نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کی تھی جب کہ اسی حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال بھی امیدوار ہیں۔

دوسری جانب الیکشن ٹریبونل نے عثمان ڈار اور شاندانہ گلزار کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل پر سماعت ہوئی ، ٹریبونل نے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیا ، ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جبکہ عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس:ملک ریاض،شہزاد اکبر سمیت 5 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کر …

شدید دھند کے باعث آج بھی فلائٹ آپریشن متاثر ، 15 پروازیں منسوخ

ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کےکاغذات نامزدگی منظور

سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹوں حسنین مرزا اورحسام مرزا کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ریٹرننگ افسر نے این اے 223 سے امیدوار حسام مرزا کے اور پی ایس 70 سے امیدوار حسنین مرزا کے کاغذات مسترد کردئیے گئے تھے، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا،الیکشن ٹربیونل نے حسام مرزا اور حسنین مرزا کے کاغذ ات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور دونوں کے کاغذات منظور کرلیے۔

قبل ازیں گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں بھی خارج کی گئیںَ، الیکشن ٹربیونل نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزاکے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر اور رہنما شیر افضل مروت کے این اے 32 پشاور سے کاغذات منظور کر لیے گئے۔ایپلیٹ ٹریبیونل پشاور ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی امیدوار کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی گئی جبکہ پشاور ایپلٹ کورٹ نے مراد سعید کی اپیل خارج کردی ہے جنہوں نے این اے 3 اور این اے 4 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس عدنان چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فردوس شمیم کی درخواست پر سماعت کی جس دوران اعتراض کنندہ حسان صابر نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نےاہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، بیان حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضرور ہے جو فردوس شمیم نقوی نےنہیں کیاجب بیان حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغذات کیسےمنظور ہوں گے؟پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر انتخابی نشان نہیں مل سکتا لہٰذا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے اعتراض کنندہ کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے فردوس شمیم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی، واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کےخلاف فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بحال کردئیے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں آج 29 اپیلوں پر سماعت جاری ہے،ہائیکورٹ ملتان بینچ میں الیکشن ٹربیونل کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ سماعت کر رہے ہیں ، این اے 142 ساہیوال سے سابق ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے خلاف اعتراضی اپیل خارج کر دی گئی ، سابق ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا گیا ، لیہ این اے 181 سے عنبر نیازی کی اپیل کل تک ملتوی کردی گئی –

این اے 141 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رانا آفتاب کو الیکشن کی اپیل کل تک ملتوی کر دی گئی وہاڑی کے این اے 156 پی پی 231 کے امیدوار خالد زبیر نثار کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا امیدوار کے تائید اور تجویز کندگان کے پیش نا ہونے پر آر او نے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے-

این اے 148 ملتان جاوید اقبال لغاری کی اپیل خارج کردی گئی، الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل قرار دیا گیا جاوید اقبال لغاری کا تجویز کنندہ متعلقہ حلقہ سے نہیں لیا گیا تھا،جبکہ خالد جاوید وڑائچ ، علی رضا دریشک ، حسنین دریشک ، شیر محمد مزاری اور محمد اعجاز بندیشہ کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل میں کل 215 اپیلیں دائر کی گئیں،الیکشن ٹربیونل میں دائر پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا-

الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے کاغذات درست قرار دے دئیے۔

ریٹرننگ افسر نے این اے 35 اور پی کے 92 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کے کاغذات مسترد کردئیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی،پشاور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اپیل پر سماعت کی جس میں الیکشن ٹربیونل نے شہریار آفریدی کی اپیل منظور کرلی اور ان کے کاغذات درست قرار دے دئیے-

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی الیکشن ٹربیونل نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا، این اے 15 مانسہرہ کے لیے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کی آر او کی طرف سے منظوری کے بعد پی ٹی آئی لیڈر اعظم سواتی نے ایبٹ آباد کے الیکشن ٹربیونل میں نواز شریف کے کاغذات نامزد گی کو چیلنج کیا تھا تاہم آج الیکشن ٹربیونل نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا تے ہوئے اعظم سواتی کی اپیل مسترد کر دی۔

دوسری جانب لیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے ایپلٹ ٹربیونلز کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا مرحلہ (کل) بدھ کو مکمل ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جمعرات کو شائع کی جائے گی امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 12 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی امیدوار وں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو ہو گی جبکہ پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔