عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک ریاض کی بیٹی نے اپنے گن مینز کے ساتھ عظمیٰخاں کےگھر آکر اسے تشدد کانشانہ بنایا، اس سلسلے میں بطور ثبوت ملک ریاضکی بیٹی کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جو کہ واضح اور پکا ثبوت ہے اس سے پہلے وائرل ویڈیوں میں اس کی بلیک میلنگ کی آواز تو سنی جاسکتی تھی بعد میں ایک اور ثبوت بھی سامنے آگیا جس میں اس خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے .
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے دو خواتین پر تیل پھینکنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی کڑی تنقید کر رہے ہیں.سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کرنل کی بیوی پر تو ٹرینڈ چلایا گیا تھا اب ملک ریاض کی بیٹی پر سب کیوں خاموش ہیں