یاسین ملک کی حالت تشویشناک
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں اور ان کی طبیعت کافی ناساز ہوگئی ہے۔
کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک، اہل خانہ کی پریس کانفرنس
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات نئی دہلی نمائندہ کے ایم ایس کو ایک شخص نے بتائی جس نے حال ہی میں تہاڑ جیل میں اپنے رشتہ دار سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو22فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا جہاں سے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا۔
قبل ازیں ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے یاسین ملک کی ہمشیرہ اور والدہ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کی تھی اس کے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے.
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یاسین ملک کی زندگی تہاڑ جیل میں خطرے میں ہے ، جیل کے ڈاکٹر یاسین ملک کا علاج نہیں کر رہے ، یاسین ملک کی طبیعت بگڑتی جا رہی ہے، یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔