اداکارہ زارا نور عباس جنہوں نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے ان کے بارے میںاطلاعات ہیں کہ ان کو ڈرامہ سیریل جھوک سیال سے آئوٹ کر دیا گیا ہے . جھوک سیال کے تمام کرداروں کے لئے کاسٹنگ فائنل کر لی گئی تھی اور شوٹنگ شروع ہونے والی تھی ، زارا نور عباس کو فرحان سعید اور درفشاں کے ساتھ کاسٹکیا گیا تھا ، عین شوٹنگ سے پہلے پتہ چلا ہے کہ زارا نور عباس اب اس ڈرامے کا حصہ نہیںرہیں . زارا نور عباس کی جگہ اب یہ کردار کونسی اداکارہ کریں گی اس حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تاہم یہ کنفرم ہو چکا ہے
کہ زارا اب جھوک سیال کا حصہ نہیں ہیں ان کو ڈرامے سے کیوں نکالا گیا تاحال وجوہات منظر عام پر نہیںآئیں. یاد رہے کہ زارا نور عباس اسماء عباس کی بیٹی اور بشری انصاری کی بھانجی ہیں . انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا زارا نور عباس اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں . ان کے مداح ان کو بڑی سکرین پر بھی دیکھنا چاہیے ہیں لیکن وہ ابھی تک صرف چھلاوا فلم میںہی نظر آئی ہیں انہوںنے مزید فلموںکے پراجیکٹ نہیںکئے امید ہےکہ وہ جلد ہی بڑی سکرین پر بھی نظر آئیں گی. زارا نور عباس کہتی ہیں کہ انہیںچینلجنگ کردار پسند ہیں چاہے سکرین بڑی ہو یا چھوٹی.