سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

0
52

سابق صدر آصف زرداری کی آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبظ کر لی گئیں

بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی 8 بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں.

وزیراعظم کے ترجمان نعیم الحق نے ٹویٹر پر ایک لیٹر بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق بے نامی جادئیداوں میں پلاٹ نمبر 18-2 سول لائن کراچی ،پلاٹ نمبر 126 ای سول لائن کراچی ،پلاٹ نمبر 122 کلفٹن کراچی ،ٹھٹھہ سیمنٹ کمپبنی، سمٹ بینک شامل ہیں،

ایف بی آر کراچی کی جانب سے جن بے نامی جائیدادوں کو ضبط کیا گیا وہ پلازہ انٹرپرائز، مارشل ہومز اینڈ بلڈرز،ندیم احمد خان، المفتاح ہولڈنگ، سکائی پاک ہولڈنگ ،رائیزنگ سٹار ہولڈنگ، پارک ویو سٹاک اینڈ کیپٹیل کی ملکیت ہے، نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ بے نامی جائیداد سابق صدر آصف زرداری کی ہیں .

واضح رہے کہ‌آصف زرداری جعلی اکاونٹ کیس میں گرفتار ہیں ،عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں نیب نے گرفتار کر لیا تھا وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں.

واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کا کل بدھ کو آخری دن تھا، ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ بے نامی اثاثے ظاہر نہ کئے جانے پر اثاثے ضبط کئے جائیں گے.

 

شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے وہ اثاثہ جات ظاہر کر لیں ، حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔

بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی، ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو رہی ہے

ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

Leave a reply