ملتان: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔
باغی ٹی وی : سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جبکہ گھی، آئل اوردیگراشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی آسمان پرپہنچ چکی ہےملکی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہےاور ٹیکسٹائل شعبےکوبند کر دیا گیا ہےجس سے مہنگائی کا مزید طوفان پیدا ہو گا۔
بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے:حکومت بھی ناکام ہوگئی:عمران اسمٰعیل
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دارحکومت ہے اور حکمران اپنی سمت درست کریں ضمنی الیکشن شفاف ہونا چاہیے لیکن اگر ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ زین قریشی کی شکایت پر آر او نے تفتیش کی مسلم لیگ ن کے امیدوار سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں میٹنگ کر رہے تھے اس وقت پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں۔
قبل ازیں سندھ بھر میں بارشوں کی صورتحال پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسردہ ہیں، کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ اور سندھ حکومت غائب ہوچکی ہے۔
سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا:سراج الحق
انہوں نے کہا تھا کہ سڑکوں پر پانی جمع ہے، لوگ ٹریفک پھنسے ہوئے ہیں، کئی نالے الٹے بہنا شروع ہوچکے ہیں، شہر کراچی پر سیاست کرنے والے گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں پی ٹی آئی نے کراچی کے نالے صاف کروائے جس سے عوام کو رلیف ملا، سندھ حکومت نے ان نالوں کی دوبارہ صفائی نہیں کرائی، کراچی کے لوگوں کو پیپلزپارٹی ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا تھا کہ سڑکیں تالاب بن چکی ہیں مگر نااہل ایڈمنسٹریٹر اور انتظامیہ غائب ہے، سندھ حکومت صرف شہر کراچی سے بھتہ کلیکشن کا کام احسن طریقے سے کرسکتی ہے۔








