پولیس رشوت لے کر کرونا مشتبہ بندے فرار کروانے لگی

قصور
الہ آباد کرونا سے متاثرہ اہل محلہ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین رشوت وصول کرنے لگے قرنطینہ سنٹر چونیاں میں ملاقات کرنے اور سودا سلف خریدنے کے لئے جانے والو سے دو سو روپیہ سے لے کر پانچ سو روپے فی کس رشوت وصول کئے جانے کا انکشاف بھاری نذرانے لے کر اکثر رہائشیوں کو فرار بھی کروایا گیا ہے سابقہ چیئرمین صفدر خاں بلوچ کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ محلہ رحمان پورہ الہ آباد کے رہائشی اور سابقہ وائس چیئرمین صفدر خاں بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے سیل کئے جانے والے علاقے پر ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین اہل محلہ کے لئے عذاب بن چکے ہیں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں کرنے دیا جاتا قرنطینہ سنٹر چونیاں میں داخل رشتہ داروں سے ملاقات اور سودا سلف خریدنے کے لئے دو سو روپیہ سے لیکر پانچ سو روپیہ تک فی کس رشوت وصول کی جا رہی ہے پولیس ملازمین نے بھاری نذرانے وصول کر کے اکثر رہائشیوں کو سیل شدہ علاقہ سے خود فرار بھی کروایا ہے صفدر خاں بلوچ نے مزید بتایا کہ اے سی چونیاں، ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور موقع پر آ کر جائزہ لیں اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے اور ایماندار پولیس ملازمین کو محلہ رحمان پورہ میں تعینات کیا جائے

Leave a reply