مین ہول میں گر کر دو افراد ہلاک،مین ہول کھلے

قصور
تحصیل پتوکی میں ہلاکتوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ قصور نے ہوش کے ناخن نا لئے،کوٹ عثمان خان میں سٹی قصور میں شاہراہ پر مین ہول کے ڈھکن غائب،پھر کسی بڑے سانحے کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دن قبل تحصیل پتوکی میں چونیاں روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر جانبحق ہونے والے افراد کی ہلاکت پر کمشنر لاہور نے دورہ کیا تھا اور لواحقین سے ملاقات پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کروائی تھی
تاہم ضلعی انتظامیہ قصور نے اس واقعہ سے سبق نہیں سیکھا اور پھر سے کسے سانحے کی منتظر ہے
قصور شہر کی معروف اور پر رونق شاہراہ کوٹ عثمان خان پر غوثیہ ہارڈویئر کے قریب مین ہول کا ڈھکن غائب ہے جس پر انتظامیہ نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی
اس بابت خدشہ ہے کہ پھر سے کوئی بڑا سانحہ پیش آئے اور اللہ نا کرے پھر سے کوئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ضلع بھر خاص کر سٹی قصور مین ہولز کے ڈھکن لگائے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع اور حادثات سے بچا جا سکے

Comments are closed.