آرا مشین کا بلیڈ ٹوٹ لگنے سے34سالہ تین بچوں کا باپ جاں بحق

0
59
crime

ساہیوال۔ 26 (اے پی پی)آرا مشین کا بلیڈ ٹوٹ کو نوجوان کو لگنے سے34سالہ 3بچوں کا باپ جاں بحق‘ ریسکیو1122کی گاڑی بروقت طبی امداد کیلئے پہنچ نہ سکی‘ صرف5گاڑیاں ہیں جو ایمر جنسی میں مصروف تھیں‘ ریسکیو ترجمان۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ میں ایک آرا مشین پر مشین کا بلیڈ ٹوٹ کر قریب کھڑے 34سالہ اسلم عرف بگی مزدور جو3بچوں کا باپ تھا کو دائیں کندھے پر لگا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو کی گاڑی کافی دیر تک نہ پہنچی۔ موٹرسائیکل ریسکیو اہلکار پہنچے ان کی کال کے باوجود ریسکیو گاڑی نہ پہنچ سکی جس کے بعد زخمی کو لوڈ رکشہ پر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن خون زیادہ بہنے کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔

Leave a reply