قصور الہ آباد میں اشیاء خوردونوش کی قلت
حکومت کی ناقص حکمت عملی آٹا، چینی اور دالوں کا بحران شدت اختیار کر گیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹا، چینی اور دالوں کی مطلوبہ مقدار کے مطابق سپلائی نہیں دی جا رہی عوام شدید پریشان سپلائی کے لئے ٹرانسپورٹ کا نظام فوری طور پر ٹھیک کیا جائے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد، تلونڈی، ارزانی پور ، کنگن پور اور چونیاں کے گردونواح کے سینکڑوں دیہات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آٹا، چینی اور دالوں کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے عوام سارا دن آٹا ، چینی اور دالیں ڈھونڈتے نظر آ رہے ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی مزدور اور محنت کش طبقہ شدید پریشان ہے لیکن حکومت کی ناقص حکمت عملی کی بدولت بڑے شہروں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے سے مطلوبہ اشیاء کی سپلائی لائن معطل ہو چکی ہے حکومت نے فوری طور پر اگر نوٹس نہ لیا تو آٹا، چینی اور دالوں کا بحران مذید شدت اختیار کر سکتا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز جن کی تعداد ضلع بھر میں تقریباً ایک درجن کے قریب ہے وہاں پر بھی عوام کا رش بڑھنے سے تمام اشیاء کی قلت پیدا ہو چکی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کو ڈیمانڈ کے مطابق چینی، آٹا اور دالیں مہیا نہیں کی جا رہیں مقامی شہریوں نے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو فوری طور پر بہتر کیا جائے اور کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر موجودہ بحران شدت اختیار کر جائے گا

آٹا دالوں اور چینی کا بحران
Shares: