ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دیگر شعبہ جات کی طرح صحافی برادری میں بھی اتحادو اتفاق کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر زور، تفصیلات کے مطابق جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور کی طرف سے ضلع بھر کے صحافیوں کو باہمی مسائل اور مشکلات کے حل کےلئے مشاورتی اجلاس میں اہتمام کیا گیا، اجلاس میں ضلع بھر کے سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں شریک الہ آباد، کنگن پور، کھڈیاں، منڈی عثمان والا، مصطفی آباد، کوٹ رادھاکشن، راجہ جنگ، چونیاں، پتوکی، حبیب آباد، سرائے مغل، قصور سٹی کے صحافیوں نے نیشنل پریس کلب پھولنگر کے نو منتخب صدر ندیم سندھو ودیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، اجلاس میں شریک صحافیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی نقطہ نظر سے ایک انتہائی مقدس پیشہ ہے، اس مقدس پیشے کو اختیار کرنے والے صحافیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خصوصاً علاقائی صحافی جوکہ اپنے اپنے اداروں کیلئے خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں کو دوطرفہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام صحافیوں کو اپنے ادارے کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت نفس اور اپنے مرتبے کا پاس رکھنا ہو گا اور آپسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس مقدس پیشہ کی لاج رکھتے ہوئے مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا ہو گا جبکہ کسی بھی اپنے صحافی بھائی پر مشکل وقت آنے پر اس کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے مل بیٹھ کر حل کرنے سے دوسرے سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور معاشرے کو مثبت پیغام ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ صحافت کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور نے ایک قلیل عرصہ میں ضلع بھر میں اپنا بہترین تاثر قائم کیا ہے اور یہی وجہ ہے آج ضلع بھر سے ایک بہترین گلدستہ تیار ہوچکا ہے،جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور کی اب تک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، میزبان نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اتحاد میں بنیادی کردار اداکرنے پر لائق تحسین ہے

اتحاد صحافت پر اجلاس
Shares: