اسلامی جمیعت طلبہ کا بڑا اعلان
قصور
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا اعلامیہ حافظ سمیع اللہ کے قاتل کو جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔ مرکزی ترجمان
مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر میر نے کارکنان جمعیت ایف ایس سی کے طالب علم حافظ سمیع اللہ کا پولیس کانسٹبل معصوم علی
کے ہاتھوں قتل پر پرزور مذمت ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کےاس سفاک درندے کانسٹیبل کو فی الفور پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے ۔قانون کے رکھوالوں کی ہی قانون دشمنی معاشرے کے لئے کسی ناسور سے کم نہیں، واقع کی تفصیلات دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ قصور کھڈیاں کے علاقے میں پولیس کانسٹبل کارکن جمعیت حافظ سمیع کو دوستی کونے پر آمادہ کر رہا تھا اور جنسی تعلق رکھنے پر مائل کر رہا تھا حافظ سمیع کے انکار کرنے پر عید کے دوسرے دن صبح صادق میں بھائی کے سامنے اسے گولی مارکر شہید کردیا گیا۔حافظ سمیع اللہ نے ماہ رمضان میں پہلی مرتبہ نماز تراویح کی امامت کی اور قرآن کریم سنایا۔زینب کا واقعہ ودیگر بچوں کے ویڈیو اسکینڈل کی طرح اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات ہمارے معاشرے کے لئے ناسور ہیں۔ جمعیت حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ کانسٹبل کو فی الفور پھانسی دی جائے نہیں تو قصور اور لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں شدید احتجاج شروع کردیں گے۔