قصور
تھانہ صدر چونیاں پولیس کی بڑی کاروائی
تفصیلات کے مطابق پولیس کے جوان الہ آباد نور پور نہر کے قریب پولیس گاڑی پرناکہ لگائے کھڑے تھے کہ 2 مشکوک نوجوانوں نے پولیس گاڑی کو دیکھ کر موقع پر ہی واپس کھسکنا شروع کر دیا تھانہ صدر چونیاں پولیس کے جوانوں نے پیچھا کیا تو ملزمان نے دوڑیں لگا دیں جب اور بھاگنے میں ناکام ہوئے
پولیس کی گرفت میں آنےکے بعد پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ملزم محمد اسلم اور اسکے ساتھی سے ایک پیسٹل میگزین و گولیاں برآمد ہوئی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ محمد اسلم کے خلاف پہلے بھی کئی پرچے درج ہیں محمداسلم اوراس کے ساتھی نے اعتراف بھی کیا پولیس نے اشتہاری محمد اسلم اور اس کے ساتھیوں کو اپنی جان پر کھیل کر گرفتار کیا ہے
تھانہ صدر چونیاں میں تعینات ایس ایچ او نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی ہیں جن میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اشتہاری نہیں بچ سکتے

Shares: