قصور
الہ آباد شہر جوہڑ میں تبدیل لوگ سخت پریشان پورا شہر بارش نا ہونے کے باوجود بھی تالاب کا منظر پیش کرتا رہتا ہے
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں سب سے زیادہ قیمتی زمین والا شہر الہ آباد المعروف ٹھینگ موڑ تالاب بن چکا ہے چاہے بارش ہو یا نا ہو سیوریج کا پانی لوگوں کو بارش کی یاد دلاتا رہتا ہے محلہ فیصل آباد کوٹ میواتی الہ آباد کے مکینوں نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ ہمارا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے سیوریج کا پانی ہر وقت گلیوں بازاروں میں کھڑا رہتا ہے جس سے عورتوں بچوں کو سخت پریشانی ہوتی ہے نمازی حضرات گندے پانی سے گزر کر مسجد جاتے ہیں جس سے اکثر اوقات گندے پانی کے چھینٹے ان کے کپڑوں پر پرتے ہیں اس بارے تحصیل انتظامیہ کو بارہا مطلع کیا گیا مگر ان کے کان پر جو تک نہیں رینگی لحاظہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر ہمارا مسئلہ حل کروائیں کیونکہ لگتا ہے کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ نیند کی گولی کھا کر سو چکی ہے

Shares: