حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد کا ہنگامی اجلاس سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم ڈھلوں کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد کے صدر چودھری محمد اعظم سمور کے خلاف من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں غلہ منڈی کے آڑھتیان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر محمد اعظم ڈھلوں، نائب صدر چودھری جاوید اشرف ہنجرا اور جنرل سیکرٹری عبدالحمید رحمانی نے کہا کہ انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر چودھری محمد اعظم سمور کے خلاف مذکورہ جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے کیونکہ ایف آئی آر میں بنائے جانے والے وقوعہ کا سرے سے کوئی وجود نہیں ہے بلکہ ایف آئی آر کے لیے دی جانے والی درخواست کے مطابق جہاں لڑائی جھگڑا ہوا وہاں چودھری محمد اعظم سمور موجود نہیں تھے۔اجلاس میں متفقہ طور پر ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا گیا کہ انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد کے صدر چودھری محمد اعظم سمور کے خلاف من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے بصورت دیگر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد جھوٹے مقدمات درج ہونے کے لیے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد کا ہنگامی اجلاس،

Latest from حافظ آباد

حافظ آباد: مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج
حافظ آباد(باغی ٹی وی رپورٹ) مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی، ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج حافظ آباد میں

حافظ آباد: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 گرفتار
حافظ آباد(باغی ٹی وی،خبر نگارشمائلہ) تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 گرفتار، 50 لیٹر دیسی، 11 بوتلیں ولایتی شراب برآمد

حافظ آباد: ٹریفک پولیس کا دہرا معیار، عام شہری چالانوں کی زد میں، امراء کو کھلی چھوٹ
حافظ آباد (باغی ٹی وی،خبر نگارشمائلہ) ضلعی ہیڈ کوارٹر حافظ آباد میں ٹریفک پولیس کی کارروائیوں نے عام شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کی

حافظ آباد :یوم تکبیر کی مرکزی تقریب، پاکستان کے ایٹمی دفاع کو خراج تحسین
حافظ آباد (باغی ٹی وی،خبرنگارشمائلہ) حافظ آباد میں یوم تکبیر کی مرکزی تقریب آج ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے پرچم

حافظ آباد: اوور اسپیڈنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں جاری
حافظ آباد(باغی ٹی وی،خبرنگارشمائلہ) اوور اسپیڈنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں جاری حافظ آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن پر