اندھے قتل کا ڈراپ سین

قصور
پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات،تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ لکھینیکے کے قریب20روز قبل اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوست ہی قاتل نکلا،پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا، ملزم کا اعتراف جرم نوازمروت کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔
تفصیلات کے مطابق 12اپریل کو تھانہ مصطفی آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ لکھینیکے گاؤں کے قریب کھیتوں سے ایک نعش نامعلوم مرد جس کو کسی نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیاہے واقعہ کی اطلاع پا کر فوری تھانہ مصطفی آباد پولیس موقعہ پر پہنچی،حالات واقعات کا جائزہ لیا، نعش کو قبضہ پولیس میں لیا گیا اور پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کیا گیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقتول کی شناخت بعد ازاں ارشد عرف راشد ولد خالد قوم جٹ سکنہ بھمبہ کلاں سے ہوئی۔ نامعلوم ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات، ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی کی زیر نگرانی، ایس ایچ اومصطفی آبادانسپکٹر محمد فاروق رانجھا و دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی ٹیم نے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی اور روائتی تفتیش کے ہر طریقہ کو اپنایا،کال ڈیٹیل کی مدد سے شک کی بنیاد پرمقتول ارشد عرف راشدکے دوست وحیدولد صدیق سکنہ رائیونڈ لاہور کو شامل تفتیش کیاجس نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ میر اپنے دوست کیساتھ پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوگیا اور اپنے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کرکے اسکی نعش کھیتوں میں پھینک دی اور اسکی موٹرسائیکل مصطفی آباد نہر میں پھینک دی۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل اورمقتول کی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے، تاہم مقتول اور الزام علیہ کی سرگرمیاں بھی مشکوک پائی جارہی ہیں جن کے کریمنل ریکارڈ کے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے اندھے قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کرنے پرپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply