انڈوں کی مانگ اور قیمت میں دوڑ
قصور
انڈوں کی قیمت میں پھر اضافہ گھریلوں صارفین کے علاوہ رات کو گھر چلانے کیلئے گرم انڈے بیچنے والے غریب سخت پریشان جبکہ مرغی کے گوشت کے نرخوں میں کمی ہوئی
تفصیلات کے مطابق قصور میں انڈوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے پچھلے ماہ انڈے کی قیمت 260 روپیہ فی کریٹ یعنی 30 انڈے تھی جو بڑھ کر 290 فی کریٹ کر دی گئی مگر حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر انڈوں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی فی کریٹ 330 روپیہ ہو گئی ہے جس سے عام گھریلوں صارفین کیساتھ رات کو گرم انڈے بیچنے والے غریب افراد کی پریشانی میں شدید اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس نئی قیمت کے حساب سے فی انڈہ 11 روپیہ مل رہا ہے جسے ابال کر 15 روپیہ میں فروخت کیا جاتا ہے ابال کر بیچنے میں لکڑی وغیرہ کا خرچ الگ سے ہے
حالانکہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے مگر مرغی کے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے