قصور
نواحی گاوں بھیڈیاں کلاں میں اوباش نوجوان نے سات سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا
تفصیلات کے مطابق محمد شریف نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم رحمان نے میرے سات سالہ بیٹے عبداللہ کو ورغلایا اور گاءوں کے قریب کھیتوں میں لے گیا اور اسے بدفعلی کا نشانہ بنا دیا اور مذید الزام لگایا کہ ملزم ایک عادی مجرم ہے
پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں

Shares: