قصور
آر پی او شیخوپورہ ریجن شاہد جاوید نے ضلع قصور کا دورہ کیا اور ڈی پی او کیساتھ میٹنگ بھی کی اس کے علاوہ
آر پی او کا تھانہ سٹی پتوکی اور صدر پتوکی کا اچانک دورہ
کرائم امن و امان اور پولیس لائن، برانچز کےتمام دفاتر کے ریکارڈ کا جائزہ لیا
قصور ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ شاہدجاوید نے ضلع قصور کا دورہ کیا آر پی او شیخوپورہ ریجن شاہد جاوید نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے میٹنگ کی کرائم کے حوالے سے اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور میٹنگ میں کئی اہم مقدمات کو زیر بحث لایا گیا علاوہ ازیں آر پی او شیخوپورہ ریجن شاہد جاوید نے ڈی پی او آفس قصور پولیس لائن قصور اور دفاتر کی تمام برانچز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا تمام برانچز کے انچارجز نے آر پی او شیخوپورہ ریجن کو اپنے اپنے ریکارڈ کے متعلق بریف کیاجبکہ ستائیس تاریخ کو ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ شاہدجاوید نےتھانہ سٹی پتوکی اور صدر پتوکی کا اچانک دورہ کیا ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی مجرمان اشتہاری کی گرفتاری اور سگنین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی میں یکسو کرنے کی ہدایت کی

Shares: