ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوئس وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں اور غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق سفارتخانے کا عملہ واپس بلا لیا گیا ہے اور حالات کے معمول پر آنے کے بعد عملہ دوبارہ تہران واپس جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے ایران میں تعینات اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے۔برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’سیکیورٹی حالات کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر برطانوی عملہ عارضی طور پر ایران سے واپس بلایا گیا ہے۔ ہمارا سفارتخانہ ریموٹ ذرائع سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔‘‘

ایران کا اسرائیل پر نیا میزائل حملہ، 1 ہلاک، 23 زخمی

اٹک جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد، 5 افسران معطل، سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ

فرانس اور یورپی ممالک کا ایران اسرائیل کشیدگی کے حل کے لیے سفارتی پیشکش کا اعلان

Shares: