قصور
الہ آباد چوک میں 24 گھنٹے رش رہنا معمول ٹریفک پولیس خواب غفلت میں لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق الہ آباد چوک میں ہر روز ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے مقامی شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے بچے بوڑھے اور خواتین خاص طور پر اس ٹریفک جام سے پریشان ہیں ہر روز دن اور رات میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس بھی پوری طرح ناکام ہو چکی ہے شہری اس مشکل کا سامنا بہت عرصے سے کر رہے ہیں
کئی روز سے چوک میں کوئی ٹریفک پولیس اہلکار نظر نہیں آ رہا
حتی کہ کوئی بھی ٹریفک اہلکار اپنی ڈیوٹی اس چوک میں سر انجام دینے کو تیار نہیں علاقہ مکینوں کا ڈی سی قصور اور اے سی چونیاں شبیر احمد ڈوگر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے تاکہ شہریوں کی مشکل دور ہو سکے