ایس ایچ او کا پرائیویٹ کار خاص ،وبال جان
قصور
ایس ایچ او الہ آباد کے کار خاص پرائیویٹ شخص نے پولیس یونیفارم اور سرکاری اسلحہ کا استعمال بھی شروع کر دیا ،نعیم نامی کار خاص مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے منتھلیاں بھی اکٹھی کرتا ہے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن سے نوٹس لینے کا
مطالبہ تفصیلات کے مطابق SHO الہ آباد عابد محمود چھینہ نے ایک پرائیویٹ نعیم نامی آدمی کو اپنا کار خاص رکھا ہوا ہے جو کہ تھانہ میں ہر وقت موجود رہتا ہے اور پولیس کی سرکاری وردی پہن کر شہر بھر میں گشت کرتا رہتا ہے اور شریف شہریوں کو ہراساں کر کے پیسے بٹورتا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے ساتھ نعیم نامی آدمی کے روابط ہیں اور مبینہ طور پر منتھلیاں بھی اکٹھی کرتا ہے مطلوبہ اور بروقت منتھلی نہ دینے والوں کے خلاف الہ آباد پولیس کے ذریعے کاروائی بھی کرواتا ہے سرکاری وردی اور سرکاری رائفل لیکر اعلیٰ افسران کی ساتھ بھی موجود رہتا ہے گزشتہ دنوں AC چونیاں کے ساتھ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نعیم نامی ٹاؤٹ پولیس کی سرکاری یونیفارم میں ملبوس اور سرکاری رائفل تھامے نظر آ رہا ہے SHO کے کار خاص نعیم نامی پرائیویٹ آدمی سے اگر کوئی حادثہ رونما ہو جاتاہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا مقامی شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن کے نام دی گئی درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کی مکمل انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے