قصور
سابق ایم این اے چوہدری منظور کے گاؤں کو جانے والی سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی

گنڈا سنگھ تا حسین خانوالہ تک کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ تا حسین خانوالہ سڑک کاغذات میں کئی دفعہ تعمیر ہو چکی ہے لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ یہاں سے گزرنا محال ہو چکا ہے
یاد رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے آلو کی فصل تیار ہو کر منڈیوں تک پہنچائی جاتی ہے لیکن کسان اس وقت حکومتِ وقت کو بددعائیں دینے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی فصل منڈی تک نہیں جا رہی
کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومتِ وقت نے سڑک کی تعمیر نہ کی تو ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دفتر اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے

Shares: